یہ 8 چیزیں آپ کو سردرد سے بچا سکتی ہیں
سر درد ہمارے اچھے خاصے پلان کو خراب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں چند ایسی چیزیں جو آپ کو سردرد لاحق ہونے کے خطرات کافی حد تک کم کردیں گی۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی آٹھ چیزیں جو آپ کو سر درد سے بچاسکتی ہیں۔
کھانا مت چھوڑیں
کھانا باقاعدگی کے ساتھ کھائیں۔ ڈاکٹر روسن کا کہنا ہے کہ "کسی وقت کا کھانا چھوڑنادیگر چیزوں کے مقابلے میں سردرد کا زیادہ بدتر سبب ہے۔"
سفر کرتے وقت فعال رہے
سفر کی تکلیف کی وجہ سے بھی سردرد ہوسکتا ہےاگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ منزل پر سردرد کے ساتھ پہنچیں گے تو اس خطرے کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرلیں۔ کچھ اسباب کو قابو کیا جاسکتا ہے کچھ کو نہیں۔ مطلب یہ کہ آپ فلائٹ کی اونچائی، بیرومیٹرک پریشر یا فلائٹ کی تاخیر پر قابو تو نہیں پاسکتے لیکن آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ نے مطلوبہ مقدار میں پانی پی رکھا ہے۔
صفائی کرنے کیلئے بغیر خوشبو کی مصنوعات کا استعمال کریں
تیز مہک سردرد کا سبب بن سکتی ہے۔ ۔ کچھ لوگوں کے لئے مضبوط خوشبو سردرد کا باعث بنتی ہے۔ کلوئی جو ڈیوس کہ مطابق اگر آپ خوشبوکے معاملے میں حساس ہیں تو بغیر خوشبو والی مصنوعات کا انتخاب کریں۔ اس سے آپ کے سردرد میں واضح فرق آئے گا۔
روزانہ سونے کو اپنی عادت بنائے
نیند پوری نہ ہونا، سردرد کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وقت پر سونا اور وقت پر اٹھنا اس تکلیف میں مدددے سکتا ہے۔
کمپیوٹر یا ٹی وی اسکرین کے سامنے کم بیٹھے
زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کے اسکرین کے سامنے کم بیٹھنے کی ہدایت صرف بچوں کیلئے ہے لیکن یہ بڑوں کیلئے بھی اتنی ہی ضروری ہے ۔کمپیوٹر اور دیگر ڈیواسز پر مستقل آنکھیں جمائے رکھنا آنکھوں کیلئے سنگین نتائج کا سبب ہوسکتاہے۔
درد کی گولیاں کم لے
درد کی ادوایات کا ضرورت سے ذیادہ استعمال نہ کریں کیونکہ ایسی دوائیاں سردرد کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔
تمباکونوشی ترک کردیں
سگریٹ پینے سے سرکےدرد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
دھوپ کا چشمہ استعمال کریں
کچھ لوگوں کو سردرد تیز دھوپ کی وجہ سے بھی ہوتا ہے لیکن دھوپ کے چشمے استعمال کرنے سے سورج کی روشنی سے آپ کی آنکھیں محفوظ رہتی ہیں۔
Rd.comبشکریہ