حمل(Arise)
آج آپ کو اپنی مزاجی کیفیت کے مطابق ہی اپنے عملی امور کا آغاز کرنا چاہیئے لیکن کسی نئی سرگرمی کو شروع کرنے میں زیادہ تیزی نہ دکھائیں کیونکہ یہ سب کچھ آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ ممکنہ طور پر بہت سی رکاوٹوں میں گھر سکتے ہیں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے زیادہ اچھی پوزیشن میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کا موڈ بھی خراب ہوسکتا ہے۔ اور اسی وجہ سے آپ کا رویہ اپنے پیاروں سے معمول سے ذرا مختلف ہوسکتا ہے۔ اس چیز کا ممکنہ اثر آپ کے باہمی تعلقات پر مرتب ہوسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ کو اپنے گھریلو معاملات میں کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہوگی کیونکہ آپ اسے باآسانی سنبھال لیں گے۔ آج اگر آپ کو کسی جھگڑے سے بچنا ہو تو انتہائی نرم الفاظ اور لہجے سے کام لینا ہوگا۔
سرطان (Cancer)
آج صبح سے ہی پیدا ہونے والا ذہنی الجھاؤ آپ کے پیار محبت کے معاملات کو بھی ذہنی الجھاؤ کا شکار کرسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے باہمی تعلقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ تاہم آج آپ خود کو پُرسکون رکھتے ہوئے کسی بھی متوقع یا غیر متوقع جھگڑے سے بچائیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آج آپ کو اپنے تمام مسائل کے حل کے لئے ازخود کوششیں کرنی چاہئیں کیونکہ تنِ تنہا آج آپ کی کوششیں ناکام بھی ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے دوستوں یا عزیز و اقارب کی مدد حاصل کریں گے تو کامیابی کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
سنبلہ (Virgo)
آج صبح میں ہی کسی قسم کی جذباتی مشکل آپ کے پورے دن کے طے شدہ شیڈول کو خراب کرنے کا باعث بن سکے گی۔ آج آپ کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لئے اپنے الفاظ کا چناؤ بہترین ہی نہیں بلکہ اپنے خیالات کا واضح اظہار بھی کرنا ہوگا۔
میزان (Libra)
آج کا دن آپ کے باہمی تعلقات، سماجی تعلقات اور پیار محبت کے معاملات کے لئے زیادہ موافق ثابت نہ ہوگا۔ لیکن آپ کے گفتگو کرنے کی عمدہ صلاحیت اپنے پیاروں کے ساتھ پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی اور اس کے بعد ہی آپ کے تعلقات معمول پر آسکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ آج آپ کو اپنے جذبات پر اچھی طرح سے قابو رکھتے ہوئے ہر حال میں متوازن رہنا ہوگا کیونکہ آج آپ اپنے کاروبای معاملات کے علاوہ گھریلو امور میں بھی کسی بات پر ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ صبح سے ہی ملے جلے خیالات کے باعث ذہنی طور پر الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن پ کا کوئی سینیئر رشتے دار آپ کی عملی معاونت کرکے آپ کو اپنے آئیڈیاز کے بارے میں پراعتماد بنا کر آپ کا ذہن بھی صاف کرسکتا ہے۔ آج آپ کو ہر حال میں مثبت رہنا ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو مدنظر حالات سے لاتعلقی کے جذبات پیدا ہونے کی وجہ سے کافی غصہ بھی آسکتا ہے جبکہ آپ کا طے کردہ شیڈول اور کوئی متوقع کاروباری دورہ بھی منسوخ ہوسکتا ہے۔ تاہم آپ کو پرسکون رہتے ہوئے اپنے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن بتاتی ہے کہ آج آپ ہر معاملے میں دوسروں سے بیزار اور لاتعلق دکھائی دیں گے لیکن آپ کی تنقیدی صلاحیت لوگوں کو تگنی کا ناچ ناچنے پر مجبور کردے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کے دشمن تو منہ کی کھائیں گے ہی لیکن ساتھ ساتھ دوستوں کے دور جانے کا بھی اندیشہ ہے۔
حوت (Pisces)
آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کرتے ہیں کہ آج آپ اپنے فخریہ جذبات پر قابو پائیں کیونکہ اس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی جذباتی مشکل آپ کے سامنے آسکتی ہے ورنہ تو آپ کے لئے آج اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا اور اپنے مقررہ اہداف کا حصول کسی بھی طور مشکل ثابت نہ ہوگا۔