خاتون کے پیت سے 32کلو وزنی رسولی نکال لی گئی
گواٹیمالا میں ایک خاتون کی رحم میں سات برس تک بڑھنے والی رسولی کو،جس کا وزن 32کلو گرام تھا،نکال دیا گیا۔
وسطی امریکی ملک کے ڈاکٹروں نے 40سالہ خاتون کا پیچیدہ مگر کامیاب آپریشن کیا۔
مریضہ خوب بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ، جس کی وجہ سے ایسا لگتا تھا کہ وہ حاملہ ہیں،اسپتال گئیں۔بڑھے ہوئے پیٹ کا گھیر 137سینٹی میٹر تھا۔
خاتون ،جن کی شناخت واضح نہیں کی گئی، میں لیمائیوما(جِسے فائبرائڈ بھی کہا جاتا ہے) کی تشخیص کی گئی تھی۔ یہ ایک ایسا ٹیومر ہوتا ہے جو بمشکل ہی کینسر بنتا ہے۔
تاہم سات برس قبل اس مسئلے کی تشخیص کے باوجود انہوں نے ثقافتی وجوہات کی بنا پر علاج نہیں کروایا۔
ایک میڈیکل طالبعلم نے ایک ویب سائٹ فیگر 1، جو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو گمنام مریضوں سے متعلق کیسز پوسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے،پر ان کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔
گینیزورلڈ ریکارڈز کے مطابق اب تک کی سب سے وزنی فائبرائڈ 30کلو گرام کی تھی جو دسمبر 2005 میں بھارتی خاتون کے پیٹ سے نکالی گئی تھی۔
Daily mail بشکریہ