متوسط طبقے کے والدین اپنے بچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں
ایک ٹاپ چائلڈ سائکولوجسٹ کا دعویٰ ہے کہ متوسط طبقے کے والدین اپنے بچوں کی فرمائشوں پرانکار نہ کرکے اپنے ہی بچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ڈاکٹر امانڈا گمر کے مطابق بہت سے ٹیچرز کیلئےکلاس میں برے رویے کی وجہ بچوں میں نہیں بلکہ ان کے والدین میں ہے۔
ڈاکٹر گمر کے مطابق جنگلی، بے قابو بچے زیادہ تر ضرورت سے زیادہ فکر مند والدین کے بچوں کے ہوتے ہیں۔وہ جو اپنے بچوں پر شدید توجہ دیتے ہیں اور ان کی ہر فرمائش کو پورا کردیتے ہیں، ان میں 'لٹل ایمپرر'سنڈروم بھر رہے ہوتے ہیں۔
پرائمری اسکول ٹیچرز کے ساتھ کام کرنے کے تجربوں کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ متوسط طبقے کے والدین کارویہ اور مزاج ان کے بچوں کے مقابلے میں زیادہ حیران کن تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے بے دردی کے ساتھ فکرمند ہیں۔وہ یہ نہیں سمجھ سکے ہیں کہ ان کی یہ ضرورت سے زیادہ دیکھ بھال ان کے بچوں کو حقیقی زندگی میں سمجھوتوں کیلئے تیار کر رہی ہے۔
Independent بشکریہ