آج کا دن کیسا رہے گا؟ 15 گست 2017

شائع 15 اگست 2017 04:57am

حمل(Arise)

آج آپ کے طے شدہ ایجنڈے کی تشکیل مشکل سے ہوگی اس لئے آپ اپنے تمام اہم امور کو ملتوی کردیں۔ اس کے علاوہ آج مالی معاملات میں کامیابی کا ملنا خاصا مشکل امر ہے اسی لئے اپنی توانائی کو کسی اور دن کے لئے بچا کر رکھیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے بتاتے ہیں کہ آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت مناسب انداز میں متحرک نہ ہوسکے گی اور اسی کی وجہ سے آپ قریبی سماجی یا حساس تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کو کسی نئے کاموں کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں کرنا چاہیئے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کسی مخالف جنس کے فرد سے اپنے ان مسائل کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے جو پچھلے کافی عرصے سے آپ کے لئے سواہانِ روح بنے ہوئے ہیں۔ ان تمام مسائل کا تعلق آپ کے جذباتی معاملات سے بھی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ یہ آپ کے پیار محبت کے معاملات بھی ہوسکتے ہیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہی کہ آج آپ ذاتی طور پر بہت بیزار اور دوسروں سے الگ تھلگ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ سماجی طور ایک طرح سے لاتعلقی اختیار کرسکتے ہیں۔ اسی لئے خود کو سنبھالنے کی کوشش کریں ورنہ تنہائی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کا دل بیزاری اور قنوطیت پسندی کی وجہ سے کسی سے بات کرنے کو بھی نہیں چاہے گا اور ممکنہ طور پر آپ تنہائی پسندی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آج آپ مجموعی طور پر ان مسائل کا شکار رہیں گے جن کا آغاز کافی عرصہ قبل ہوا ہوگا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو صبح سے ہی اپنے پیاروں سے نظر انداز کئے جانے کا احساس ہوسکتا ہے۔ ایسے ماحول میں آپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں بے یقینی کی وجہ سے مشاورت کی ضرورت ہوسکتی ہے تاکہ آپ اپنے حوصلوں کو جوان کرسکیں۔آج اپنے خوابوں کو فراموش کرکے ہی عملی راہ اختیار کرسکیں گے۔

میزان (Libra)

آج آپ کو صبح سے ہی تھکاوٹ کا احساس ہوگا جس کی وجہ سے آپ کی مزاجی کیفیت متاثر ہوسکتی ہے اور اسی کی وجہ سے آپ کسی سے بھی بات چیت تک کرنے کو تیار نہ ہوں گے۔ اس صورتحال میں محاذ آرائی پر مبنی سرگرمیوں سے بچتے ہوئے اپنے معمولات کی ادائیگی کی جانب متواجہ رہیں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہو لیکن نئی سرمایہ کاری کرنے کے لئے حالات کسی طرح بھی آپ کے لئے مددگار ثابت نہیں ہوں گے اور ایسا کرنے کی صورت میں یقینی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قوس (Sagittarius)

آج اپنے ذرائع آمدن میں اضافہ کرنے کی خاطر نئے طریقے آزمانے کے لئے کوئی نیا قدم اٹھانے کے بارے میں آپ کو شدت سے احساس ہوسکے گا۔ آپ کے حلقہ احباب میں کوئی تجربہ کار فرد آپ کے عزائم کو مزید پختہ کرنے کے علاوہ آپ کے طریقہ کار اور جدید وسائل استعمال کرنے کے بارے میں آپکی عملی مدد بھی کرسکے گا۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کا دن بہت زیادہ مصروفیات سے تو بھرا ہوگا لیکن آپ میں اس قدر توانائی موجود ہوگی کہ آپ اپنے تمام معاملات کو منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے عزم اور مصمم ارادے کی بدولت آپ اپنے شروع کردہ کام بھی نمٹا سکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج کا دن کاروباری نقطہ نظر سے بہتر دن ثابت نہیں ہوگا اسی لئے اپنے اہم کاروباری منصوبوں کے بارے میں کوئی بھی اہم فیصلہ لینے سے گریز کریں اور اگر ممکن ہوسکے تو اپنے کاروباری شراکت دار سے بھی سخت لہجے میں بات نہ کریں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کی توجہ اپنے خاندانی معاملات میں بہتری لانے کی جانب ہی مرکوز رہے گی جبکہ سامنے نظر آنے والے مسائل کو بھی حل کرسکیں گے۔ آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کسی سفر کی تیاری کا موقع سامنے آنے سے آپ کو اپنے گھر کے بارے میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں فائدہ ہوسکے گا۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments