حمل(Arise)
آج آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور ان صلاحیتوں کا مثبت استعمال یقینی بنا کر کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنی شریک حیات اور بچوں کو فراموش نہیں کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ اپنے مالی معاملات کو سدھارنے کی منصوبہ بندی کریں اور اپنے وسائل کا بہتر استعمال بھی یقینی بنائیں کیونکہ یہی راستہ بہتر ہوگا۔ آج آپ خود کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں جلدی کریں ورنہ تو بعد میں بہت مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج نئے افراد کے ساتھ باہمی گفتگو اور مذاکرات کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ نئے اہداف حاصل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ آپ کے پیارے ناراض ہوجائیں کہ انہیں پیار کے لئے مناسب وقت نہ ملے۔
سرطان (Cancer)
آج اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کو کوئی سفر اختیار کرنا پڑے تاہم آپ اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ ماند نہ پڑنے دیں اور تمام چیزوں کے لئے صرف اور صرف خود پر اعتماد کریں۔ آج آپ کو کسی پرانی رقم کی وصولی ہوسکتی ہے۔
اسد (Leo)
آج آپ کو کسی بھی کام کی انجام دہی میں خطرہ موہ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ آج آپ کو زیادہ سوچ و بچار کرنے کے بجائے عملی کارکردگی کو مثالی بنا کر اپنے اہداف کے حصول میں مصروف ہوجانا چاہیئے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو اپنی توقعات کے بارے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ سکون نہ دے سکے گا۔ اس کے علاوہ آج کوئی غیر متعلقہ فون کال آپ کو خٖفت کا شکار کرسکتی ہے جبکہ اپنے کمپیوٹر میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث بھی آپ پریشان ہوسکتے ہیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے ستارے بھی کہتے ہیں کہ آپ کو کسی بھی قسم کا خطرہ موہ لینے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر ایسا کیا تو سمجھ لیں آپ خود کو جان بوجھ کر مشکلات میں دھکیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ آپ کی اذیت پسندی کو ظاہر کرسکتا ہے۔
عقرب (Scorpio)
آج اپنی زندگی کو تلخیوں اور ناکامیوں سے بچانے کے لئے لوح مقدس کا حصول ممکن بنانے کی کوشش ضرور کریں کیونکہ موجودہ صورتحال میں اپنی کامیابیوں کو حاصل کرنے اور ناکامیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج اپنی موجودہ تکالیف یا منفی سوچوں کی روک تھام اور ان کے حل کے لئے کسی سے مشاورت کرنا ہی بہتر ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنوں کی تنقید بھی بہت بری لگے گی اور آپ گھبراہٹ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے دل کے فیصلوں کو سب پر نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس کسی نے بھی آپ کے دل کے تاروں کا نغمہ چھیڑا ہے اس کا ساتھ دینے کی کوشش ضرور کریں۔ اس کے علاوہ اپنی بات چیت میں تیزی کا عنصر ختم کرکے کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ دوسروں کی خواہشات کو بہتر سمجھتے ہوئے ان کے لئے کچھ عملی اقدامات کر گزریں گے اور اسی وجہ سے ہی ممکن ہوگا کہ آپ کے تعلقات میں کچھ نیا رخ ہی پیدا نہیں ہوگا بلکہ اس میں مزید گہرائی بھی آسکتی ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کب کرنا چاہتے ہیں اس تذبذب سے نکل کر اپنے لئے کسی بھی راہ کو اختیار کرلیں اور جب آپ کا کام منتقی انجام کو پہنچ جائے تو سمجھ لیں آپ نے درست فیصلہ کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔