آئی فون 8 کے کچھ بہترین متبادل
آئی فون 8 آنے میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں۔ ایپل پُر امید ہے کہ آئندہ ماہ کے ابتدا ءمیں ہی آئی فون 8 ریلیز کردیا جائے گا۔
آئی فون 8 میں وائرلیس چارجنگ، ایج ٹو ایج ڈسپلے اور آئیکونک ہوم بٹن کا نہ ہونا جیسے نئے فیچرز شامل ہیں۔
لیکن ایپل کے اس فون کی قیمت 1000 پاؤنڈز رکھی گئی ہے۔ایسے بہت سے زبردست اسمارٹ فونز ہیں جو آئی فون کے حریف ہیں اور ان کی قیمت بھی کم ہے ۔
ہم آپ کو کچھ ایسے ہی آئی فون 8 کے متبادل بتائیں گے جو آئی فون کی ٹکر کے بھی ہیں اور ان سے سستے بھی ہیں۔
سیمسنگ گلیکسی 8
فیس آئی ڈی اور واٹر پروفنگ جیسے فیچرزکی وجہ سے ایس 8بہتر ہے لیکن آئی فون کا فیچر، سری کہیں بہتر ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی قیمت 689 ڈالر ہے۔
آئی فون 7 پلس
ظاہر ہے کہ آئی فون 8، بچھلے آئی فونز کے مقابلے میں کا فی نئے فیچر لے کر آئے گا لیکن ٹچ آئی ڈی اور پُر کشش قیمت کے ساتھ آئی فون 7 پلس ایک اچھا آپشن ہے۔ آئی فون 7 پلس کی قیمت 699 پاؤنڈزہے۔
ون پلس 5
ون پلس 5 فون سستا اور بجلی کی طرح تیز ہے، لیکن آئی فون 8 میں مزید جدید فیچرز موجود ہے۔ون پلس 5 کی قیمت 449 ڈالر ہے۔
ایچ ٹی سی یو 11
ایچ ٹی سی یو 11میں آئی فون 8 کی طرح چہرے کی شناخت کا فیچر موجود ہے ، اسی کے ساتھ ساتھ فون میں ٹچ آئی ڈی کا فیچر بھی دستیاب ہے جبکہ آئی فون کی اسکرین فون کے سامنے حصہ پورا گھیر لے گی۔ایچ ٹی سی یو11 کی قیمت 629.99پاؤنڈز ہے۔
نوکیا 8
نوکیا 8میں4 جی بی ریم اور ڈوئل 13 میگا پکسل کےریئر کیمرا کے ساتھ 5.3 انچ کی اسکرین ہے ۔ حالانکہ نوکیا کی اسٹنڈرڈ اسکرین اور بناوٹ آئی فون 8 کی ایج ٹو ایج اسکرین کے مقابلے میں کچھ نہیں لیکن 549ڈاکر کی مناسب قیمت کے ساتھ نوکیا 8 ایک اچھا فون ہے۔
Telegraph بشکریہ