لیمبرگنی پُرتعیش فون لانچ کرنے جارہا ہے
پریمیم اطالوی برانڈ ٹونینو لیمبرگنی، جو آٹو موبل لیمبورگھِنی نہیں ہے، ایک پرتعش اینڈرائیڈ فون لانچ کرنے جارہا ہے۔
ایلفا –ون نامی ڈیوائس لیکوئڈ دھات اور ہاتھ سے بنے ہوئے اطالوی کالے چمڑے سےبنایا جائے گا اور چمڑے کے کیس میں ہی دیا جائے گا۔
جہاں تک اسپیکس کی بات ہے ایلفا –ون کافی اعلیٰ درجے کاہینڈسیٹ ہے۔
اس کی 5.5انچ، کواڈ ایچ ڈی(1440ضرب2560)اے ایم او ایل ای ڈی ڈسپلے، 4جی بی ریم، 64جی بی میموری(اور 128جی بی تک کی بیرورنی اسٹوریج)، ایک بڑی 3250ایم اے ایچ بیٹری اور پشت پر دو 20 میگا پکسل کیمرا اور سامنے 8میگا پکسل کا کیمرا ہے۔
اس میں فنگر پرنٹ ریڈر، یو ایس بی-سی پورٹ، فرنٹ-فائرنگ اسٹیریو اسپیکر، ہیڈ فون جیک اور آڈیو مداحوں کیلئے ڈی آے سی متعین ہے۔
اس کا آن بورڈ اینڈرائیڈ ورژن 7.0نوگٹ ہے۔
آپ اندازہ لگاسکتے ہیں فون سستا نہیں ہوگا۔ لیکن ایسے لیمبرگنی کے گاہک موجود ہیں جو 2450ڈالرز(تقریباً دو لاکھ60 ہزارروپے) کی قیمت رکھنے والا یہ ہینڈ سیٹ خریدیں گے۔
Tech Insider بشکریہ