کیا آپ جانتے ہیں عنقریب آپ اپنی نوکری سے نفرت کرنیوالے ہیں؟
کیا آپ اب تک آفس میں بیٹھے اپنے کام کو پورا کرنے کیلئے پرجوش ہے ؟ لیکن اپنی نوکری میں آپ کی یہ دلچسپی زیادہ دیر نہیں رہنے والی۔
دوہزار سے زائد ملازمین پر ہونے والے ایک سروے کے مطابق بڑی عمر کے ملازمین نوکری پر، نوجوان ملازمین کے مقابلے میں زیادہ ناخوش ہوتےہیں۔
چھ میں سےایک برطانوی ملازم جن کی عمر 35 برس سے زیادہ تھی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے ناخوش ہیں جس کے مقابلے میں 10میں سےایک سے بھی کم لوگ جن کی عمر 18سے34 سال کے درمیان تھی،یہی کہہ رہے تھے ۔
پینتیس برس کی عمر سے لوگ اپنی پوزیشن سے متعلق زیادہ دباؤ محسوس کرنے لگ جاتے ہیں۔
یا تو ان پرسینئر پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے زیادہ ذمہ داری یا دباؤ ہوتا ہے،یا وہ سینئر پوزیشن پر نہیں ہوتے اور وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ وہ ناکام ہو رہے ہیں۔
عموماً 35 برس سے زیادہ کے لوگوں کے بچے ہوتےہیں، جن پر ان کا کافی وقت صرف ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے انہیں کام زیادہ تکلیف دہ محسوس ہونے لگ جاتا ہے۔
پینتیس برس کے لوگوں کاایک تہائی حصہ اپنی نوکری کو لے کر دباؤ کا شکار تھا، جبکہ 18 سے 35 برس کے لوگوں کا ایک چوتھائی حصہ کام کی جگہ کو لے کر دباؤ میں تھا۔
پینتیس برس سے زیادہ عمر والے لوگ کام کی جگہ میں توازن قائم کرنے میں مشکلات کا شکار تھے۔
Metro.co.uk بشکریہ