آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 اگست 2017

اپ ڈیٹ 25 اگست 2017 05:48am

حمل(Arise)

آج آپ کو دیر تک اس بات کو یاد رکھنا ہوگا کہ آج آپ کو کرنا کیا ہے اور یہ کرکے ہی آپ کو مستقبل کے انجانے خطرات سے نجات مل سکے گی۔ آج آپ کو اپنے ستاروں کے مثبت اثر کے باعث کسی بھی فرد کے سامنے سرجھکانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

ثور(Taurus)

آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ میں حسین یادیں حملہ آور ہوکر آپ کو الفت بھرے احساسات کا شکار بنا سکتی ہیں۔ ایسے میں آپ کے کئی مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ سکتے ہیں جس کے لئے وہ تکلیف دہ الفاظ یا طنزیہ جملوں کے علاوہ اپنے جذباتی رویے کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتا ہے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستاورں کی پوزیشن یہ بتاتی ہے کہ آپ اپنی موجودہ میں سب کچھ پانے کی جدوجہد کو منزل تک پہنچانے کے لئے آپ جتنی جلدی کریں گے اس سے نتائج اور احوال بالکل ہی برعکس برآمد ہوں گے۔ تاہم ایسا کرنے کی ضرورت نہیں کہ اپنے منصوبے ختم کرکے منفی سوچنا اور خوفزدہ ہونا شروع کردیں۔

سرطان (Cancer)

آج چاند کی دوسرے ستاورں کے ساتھ وجود پانے والی ترتیب جذباتی لحاظ سے بہت سے معاملات میں دباؤ کا شکار بن سکتی ہے۔ خاص کر ان معاملات کے بارے میں جن کا تعلق دوسرے افراد یا ادارے سے ہو۔ ان معاملات کی وجہ سے آپ کا ذہنی الجھاؤ بڑھ سکتا ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کے دوست یا آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کے ساتھ ایسا مخالفانہ رویہ اختیار کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اصل کام رکاوٹوں کا شکار ہو جائے گا جبکہ اس رویے کی بنیاد بے حد معمولی ہوگی۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ اپنی مثبت سوچوں کو بروئے کار لاکر ی اپنے منفی خیالات کو دفن کردیں اور جو افراد آپ کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں انہیں یقین دلانے کی کوشش کریں کہ حقیقت میں معاملہ ہے کیا۔ آج آپ کو بہت زیادہ محتاط رہ کر ہی تمام امور کو انجام دینا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے ستاروں کا زاویہ اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ آج آپ کے دل میں جذباتیت کا ایک طوفان پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ انتہائی جوشیلے انداز میں اندھا دھند اپنے اہداف کے حصول کی جدوجہد شروع کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے پیاروں کے ساتھ بھی وقت گزارنے کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ جذباتی انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آپ اپنے منصوبوں کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ آج آپ خود کو کسی غیر متوقع صورتحال کے لئے بھی تیار رکھیں جبکہ کسی بھی معاملے میں ضد کا پہلو سامنے نہ لائیں کیونکہ اس سے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کو دوسروں کی تنقید کا نشانہ بننے سے بچاؤ کے لئے ضروری ہوگا کہ اپنے جذبات کے برملا اظہار میں محتاط رویہ اختیار کریں اس کے بعد ہی آپ کی جدوجہد اور محنت بارآور ہوسکے گی جبکہ اسی وجہ سے آپ کے جذباتی رشتے مزید مستحکم ہوسکیں گے۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے دوسروں کے ساتھ باہمی تعلقات کے علاوہ نئی شروع ہونے والی دوستی بھی مضبوط ہوسکے گی جبکہ جذبات میں بھی مزید گرم جوشی پیدا ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے حالات کا صحیح  لینے پر آپ وہم اور خوف پر بھی قابو پاسکیں گے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو کسی کے تبصروں یا تجزیوں سے اپنا دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی کسی غیر منطقہ استدلال کی وجہ سے اپنے انداز بیاں کو تبدیل کریں۔ آج اپنے آپ کو حوصلہ مند اور باہمت بنانے کی کوششیں کریں مگر اپنے جذبات کے اظہار میں دوسروں کی دل آزاری سے بعض رہیں۔

حوت (Pisces)

آج آپ خود کو اپنے جذباتی رویوں کی وجہ سے پریشان نہ ہونے دیں ورنہ بے شمار جاری منصوبے ادھورے رہ سکتے ہیں اور اس سے آپ کے جذباتی رشتے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان رشتوں یا احساسات کا تعلق آپ کی زندگی سے انتہائی گہرا ہوسکتا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments