حمل(Arise)
آج پنے موجودہ حالات کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنے اندر موجود خلاء کو پر کر سکیں۔ آج کسی بھی حالت میں اپنے خیالات کو منتشر نہ ہونے دیں ورنہ آپ کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی بے حد مشکل ہوجائے گی۔
ثور(Taurus)
آج کا دن بنیادی طور پر اپنے معاملات کو انجام دینے میں بہتر ثابت ہوگا اور اس میں کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی کا نہ تو بہتر نتیجہ نکلے گا اور نہ ہی فائدہ مند آثار سامنے آسکیں گے۔ اسی لئے آج خود کو کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے سے بعض رکھیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آپ صبح سے ہی موڈی اور حساس کیفیات کا شکار ہوکر ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اسی لئے خود کو کسی بھی اہم کام کی انجام دہی کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھیں اور اپنے اندر پیدا ہونے والا ضدی پن دوسروں پر ظاہر نہ کریں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ذاتی مسائل کے باعث آپ کے لئے معمولات کی ادائیگی خاصی مشکل ہو سکتی ہے لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور مالک کائنات پر بھروسہ اور اپنے آپ پر اعتماد رکھتے ہوئے قدم بڑھائیں گے تو منزل خود چل کر آپ کے پاس آسکے گی۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کر رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے معمولات کی انجام دہی میں ہی مصروف رہنا چاہیئے اور دوسروں سے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے بھی خود کو بچائیں۔ اس کے علاوہ آج منفی سوچوں سے بہتری کی بجائے نقصان ہوسکتا ہے اور مزید انتشار بھی بڑھ سکتا ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کا اپنے جذبات پر قابو رکھنا انتہائی ضروری ہوگا کیونکہ دوسروں کے ساتھ کسی بھی معاملے میں جذباتیت پیدا ہونے کے باعث بحث و تکرار کا راستہ کھل سکتا ہے لیکن اگر آپ نے ہوش مندی سے کام لیا تو باآسانی اس مشکل صورتحال سے بچ سکیں گے۔
میزان (Libra)
آج اگر آپ نے اپنے معمولات کی بجائے کاروباری سرگرمیوں کو ترجیح دی تو اس میں آپ کو حسب منشاء نہ تو کامیابی ملے گی اور نہ ہی اپنے منصوبوں کو آگے کی جانب بڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ آپ کا دل بھی کسی سے بات کرنے کو نہیں چاہے گا۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آپ کے لئے آج خود کو متحرک کرنے اور دیگر اقدامات کے بارے میں بہت سے عملی منصوبے ہوسکتے ہیں لیکن آپ کچھ بھی کرنا بہتر نہ سمجھیں گے یعنی آپ کا دل بالکل بھی نہ مانے گا۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کے خطرات مول نہیں لینے چاہئیں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنے بہت سے امور کو نمٹانے کے لئے ترجیحی فہرست مرتب کرنی چاہیئے کیونکہ بہت سے امور کی موجودگی کی وجہ سے کئی کام ایک ساتھ شروع ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوگیا تو کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہ ہوسکے گی۔
جدی (Capricorn)
آج صبح ہی آپ کو اپنے کسی دور کے رشتے دار کی جانب سے خبر موصول ہوسکتی ہے جس کا تعلق آپ کی ذات یا آپ کے اہلخانہ سے ہوسکتا ہے۔ اس خبر کے باعث آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا جبکہ آپ کو کوئی غیر متوقع طویل سفر بھی اختیار کرنا پڑسکتا ہے۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کا رویہ بہت زیادہ تنقیدی ہونے کی وجہ سے آپ کے قریبی تعلقات شدید متاثر ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو کسی بھی قسم کا فائدہ بھی حاصل نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے اندر لچک پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
حوت (Pisces)
آج جتنا ہو سکے اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں اور مالی معاملات کے بارے میں پریشانی کو سر پر سوار نہ کریں کیونکہ ذہنی انتشار بڑھنے کے باعث آپ کی طبیعت بھی خراب ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج کچھ ایسی رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں جن کا حل طلب کرنا بے حد ضروری ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
Post navigation