کیا آپ بھی کنٹکٹ لینسز کا استعمال ٹھیک سے نہیں کررہے؟

شائع 26 اگست 2017 06:49pm

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن  کے ایک  مطالعے کے مطابق امریکا میں تقریباً ساڑے  چار کروڑ لوگ  کانٹیکٹ  لینسز  کا استعمال کرتے ہیں،جن میں سےزیادہ تر اس کا استعمال غلط کرتے ہیں۔

تقریبا 90 فیصدلوگوں کا یہ کہنا ہے  کہ وہ لینسز لگا کر ہی سوجاتے ہیں، انہیں مشورے کے مطابق نہیں بدلتے یا اس کو گندا رکھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت آتی ہے۔

سی ڈی سی چاہے گی کہ آپ کو بے احتیاطی سے لینسز پہننے سے روکے تاکہ آپ کی آنکھوں کو انفیکشن کے سے بچا سکے جس کے سبب آپ نابینہ بھی ہوسکتے ہیں۔

عینک کی جگہ کانٹیکٹ لینسز  کے استعمال کرنے کے کافی فوائدہیں جیسے کہ کانٹیکٹ لینسز کی مدد سے  آپ اپنے اردگرد آرام سے دیکھ سکتے ہیں۔پسینہ آئے تو چشمے کی طرح یہ ناک سے پھسلتے بھی نہیں۔ مزید یہ کہ ان پر دھند بھی نہیں جمتی۔

سی ڈی سی کے مطابق کچھ عادتیں ایسی ہیں  جن سے آپ کی آنکھوں کو خطرہ پہنچ سکتا ہے۔

کنٹکٹ لینسز پہن کرسو جانا

یہ اس لئے برا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے کورنیا کو آکسیجن کی ترصیل بندہوجاتی ہے اوریہ جراثیم کو آپ کی آنکھوں میں زخم ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔

کانٹیکٹ لینسز پہن کر سونا

جب آپ تیر رہے ہوتے ہیں کو پول کے پانی میں موجود بیکٹیریاآپ کے کانٹیکٹ لینسز پر لگ جاتے ہیں جن سے آپ کی آنکھیں  متاثر ہوسکتی ہیں۔

لینسز کو اس کےمقررہ وقت سے زیادہ استعمال کرنا

کچھ کانٹیکٹ لینسز صرف ایک دن استعمال کرنے کیلئے بنے ہوتے ہیں جبکہ کچھ لینسز دو  ہفتوں یا پورے مہینے تک دوبارہ استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔اگر لینسز کی مقررہ مدت کے بعد لگائے جائیں تو یہ آپ کی آنکھوں میں جراثیم پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

کنٹکٹ لینسز کے اسٹوریج کیسز کوباقعدگی سے تبدیل نہ کرنا

ہر تین مہینہ میں کانٹیکٹ لینسز کے اسٹوریج کیسز کو تبدیل کرناچاہیئے کیونکہ ان کیسز میں بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو آپ کے لینسزاور آنکھوں کو خراب کردسکتے ہیں۔

نلکے کے پانی میں لینسز کو رکھنا

نلکے کا پانی بے شک پینے کیلئے محفوظ ہوتا ہوگالیکن  پھر بھی اس پانی میں مائیکرو آرگینیزم  ہوتے ہیں جو آپ کے لینسز میں لگ کر آپ کی آنکھوں میں انفیکشن کر سکتے ہیں۔

سال میں ایک دفعہ آنکھوں کے ڈاکٹر سے رجوع نہ کرنا

آنکھوں کو باقاعدگی سے دکھانا بہت ضروری ہے۔ کبھی کبھی آپ نہیں جانتے کہ آپ کے لینسز آپ کی آنکھوں کو تکلیف دے  رہے  ہیں اور آپ کو عینک کا استعمال شروع کر دینا چاہیئے۔

The Verge بشکریہ

Read Comments