خطرناک حالت کا شکار بنگلادیشی بچی
ایک بچی اپنے داہنے ہاتھ کاوازن تین کلو گرام ہوجانے کے سبب کھڑے ہونے یا چلنے کے قابل نہیں رہی ہے۔
بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی دو سالہ شکیبہ جب پیدا ہوئی تو اس کے داہنے بازو کے نیچے ایک لوتھڑا تھا جو آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔پہلے یہ بڑھ کر پورے ہاتھ پر پھیلا پھر اس کے سینے پر پھیلنا شروع ہوا۔
یہ بچی ، جس کا وزن صرف 2 کلو ہے، بمشکل ہی کھڑی ہو پاتی ہے یا چل پاتی اور جب بھی بھاگنے کی کوشش کرتی ہے، گِر جاتی ہے۔
شکیبہ اپنی اس حالت کی وجہ سے اپنے گاؤں میں تنہا رہ گئی ہے۔ کیوں کہ دیگر لوگ فکر مند ہیں کہ کہیں اس کے ساتھ کھیلنے سے اُن کے بچوں کو یہ بیماری نہ لگ جائے۔
شکیبہ کے والد، عبدالستار جن کی عمر 23برس ہےاور وہ اپنی بیٹی کے علاج کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے، کا کہنا ہے کہ ہمیں خدا اور ڈاکٹروں پر یقین ہے۔ ہم پُر امید ہیں کہ ڈاکٹر میری بیٹی کیلئے کوئی علاج ضرور ڈھونڈ نکالیں گے اور اُسے قیمتی زندگی دیں گے۔
Daily mail بشکریہ