جارحانہ زبان استعمال کرنیوالے حضرات کیا حیران کن خوبی رکھتے ہیں؟

شائع 29 اگست 2017 05:40pm

ایک تحقیق  کے مطابق ذہین لوگ زیادہ جارحانہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

یونیوورسٹی آف روچسٹر  کے محققین نے ایک ہزار لوگوں سے چار سو رویوں  کے بارے میں کوئز کیااور اس میں انہیں  ذہانت اور جارحانہ زبان کے استعمال  کے درمیان ایک مضبوط تعلق ملا۔

تحقیق کے دوران تمام شرکاء سے ان چار سو رویوں کو عموماً کتنا اور کیسے ظاہر کرتے ہیں۔

ذہین لوگ  زیادہ تر گالی گلوچ  اور مصالحہ دار ناشتہ کرتے ہوئے پائے گئے۔

 جلدی گھل مل جانے والے لوگ  فحش گوئی اور روڈ پر تیز گاڑی چلانا پسند کرتے ہیں۔

یہ تحقیق  پرسنلیٹی اینڈ انڈی ویژول ڈفرنس میں شائع ہوئی۔

گزشتہ ایک تحقیق میں معلوم ہواتھا کہ جو ایک منٹ میں زیادہ جارحانہ الفاظ استعمال کرسکتا ہے وہ آئی کیو ٹیسٹ میں زیادہ اسکور کرتا ہے۔

نومبر 2015 میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جارحانہ زبان کے استعمال میں  روانی زبان کی مضبوطی کا ایک اشارہ ہے۔

جارحانہ زبان کے استعمال کا  ایک فائدہ  یہ بھی ہے کہ یہ ایک  قدرتی پین ریلیف کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔

ٹیم لیڈر ڈاکٹر رچرڈ  سٹیفن  کا کہنا تھا کہ  ہم اپنی تحقیق سے یہ  معلوم ہوا ہے کہ جارحانہ زبان کا استعمال زیادہ تکلیف برداشت کرنے کے قابل بناتا ہے۔

Independent بشکریہ

Read Comments