حمل(Arise)
آج آپ کے دن کا آغاز بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے یا ان پر قابو پانے کی منصوبہ بندی سے ہوگا جس کی وجہ سے اپنے جوش و جذبے پر قابو پانا بھی بہت ضروری ہوگا ورنہ اگر بات بگڑ گئی تو سارا معاملہ ہی بدل کر رہ جائے گا۔
ثور(Taurus)
آج آپ اپنے مالی حالات کے باعث بہت زیادہ خوش یا مطمئن نہ ہوں گے تاہم شام میں آپ کو کسی پارٹی یا محفل میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے۔ آج آپ کو اس بات کا دھیان لازمی رکھنا ہوگا کہ دوستوں سے مذاق میں بھی کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے ان کا دل دکھ جائے ورنہ ان کے جذبات مجروح ہوجائیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے بہترین انداز میں کام لے کر اپنے کاروباری معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ آج اگر آپ کسی نئی سرمایہ کاری کی طرف متوجہ ہوں گے تو آپ کو اس کے نتائج بہت جلد ہی مل سکیں گے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کی ذاتی جذباتیت اور کشش دوسروں کو بہت ہی زیادہ متاثر کرے گی جس کے باعث بعض افراد آپ کی جانب متوجہ ہوں گے اور کئی ایک تو آپ سے مستقل تعلقات استوار کرنا چاہیں گے جبکہ بہت سے افراد کی جانب سے آپ کی کاوشوں کو سراہا بھی جائے گا۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے بہتر موڈ سے فائدہ اٹھانا چاہیئےخاص کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو آزمانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسروں کو یہ پیغام دینا چاہیئے کہ وہ خود کو کسی سے بھی کمتر نہ سمجھیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کو اچانک یا غیر متوقع طور پر کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ اس میں پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا بھی کرنا ہوگا جنہیں آپ باآسانی اپنے حالات کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ آج کسی بھی حالت میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر کوئی وعدہ نہ کریں۔
میزان (Libra)
آج آپ کو کسی سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملے تو اسے بلا جبجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی رابط کو مزید مضبوط بنالیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن آپ کو اس بارے میں نہیں سوچنا چاہیئے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کے ستارے یہ بیان کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے ذاتی آرام و سکون کے لئے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی قسم کے تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی قریبی شخص آپ کے منصوبوں میں دخل اندازی کرکے آپ کا موڈ خراب کر سکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاپ کا اچھا وقت ہے اور اس سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو صبح ہی کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے اور اگر آپ کو کہیں سے رقم وصول ہوجائے تو سمجھیں یہی سب سے اچھی خبر تھی۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے پراعتماد لہجے اور کارکردگی کی وجہ سے آپ کے ساتھ کام کرنے والے افراد یا کاروباری شراکت دار آپ کے ساتھ کچھ نئے امور پر تبادلہ خیال بھی کرسکیں گے اور اس کے عملی طور پر بھی کچھ نئے معاملات کا آغاز کرنا چاہیں گے۔
دلو (Aquarius)
پچھلے کچھ عرصے سے اپنے حالات اور واقعات سے لاتعلق رہنے کے باوجود آج آپ کے پیار محبت کے معاملات مزید پروان چڑھ سکیں گے جبکہ امکان غالب ہے کہ آپ کسی کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں گھائل ہوسکتے ہیں اس کے علاوہ اس نظر کا شکار ہوکر اپنے ہوش و حواس بھی کھو سکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کی راہ میں سب سے زیادہ مشکلات مالی شعبے میں پیش آسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی سخت خراب ہوسکتا ہے لیکن ان سب معاملات کے باوجود آپ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے معاملے میں بہت زیادہ متحرک اور بہترین کارکردگی کے حامل ہوں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔