وہ 6احمقانہ وجوہات جنکے سبب لوگوں کو نوکریوں سے نکال دیا گیا

شائع 30 اگست 2017 01:18pm

نوکری سے نکال دیا جانامزاق نہیں ہوتا۔ لوگ مختلف وجوہات کی بناپر اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کبھی کمپنی ملازمین کی تعداد کم کر رہی ہوتی ہے،کبھی  ضابطہءاخلاق کی خلاف ورزی پر اوربعض اوقات باس اپنے ملازمین کو پسند نہیں کرتا۔

تاہم ان وجوہات کے علاوہ ہم آپ کو بتاتے ہیں چھ ایسی مضحکہ خیز وجوہات جن کی بنا پر لوگوں کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

سال 2008میں 36سالہ اسٹیسی فیئرنل کو کینیڈا میں اپنی ویٹریس کی نوکری سے ہاتھ اس لئے دھونا پڑا کیوں کہ انہوں نے کینسر کی چیریٹی کیلئے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے اپنا سر منڈھوا لیا تھا۔

جان اوکس کو ایک امریکی ڈپارٹمنٹ نے سینٹا کلاز کی نوکری سے اس لئے نکالا کیونکہ انہوں نے 'ہو-ہو-ہو' کہا۔ اسٹور انتظامیہ کے مطابق انہیں'ہا-ہا-یا' کہنا تھا۔ان کا استعمال کیا جانےوالا لفظ ایک فحش لفظ ہے۔

نیدرلینڈز میں میکڈونلڈ کی ویٹریس کو اس لئے نکال دیا گیا کیونکہ اس نےاپنی ساتھی ویٹریس کو ہیم برگر بیچنے کے بعد اس کے چیز(پنیر) مانگنے پر وہ دے دیا۔ فاسٹ فوڈ چین نے کہا کہ چیز فراہم کرنے کے بعد ہیم برگر، چیز برگر بن گیا، ویٹریس کو چیز برگر کے پیسے کاٹنے چاہیئے تھے۔

ایک میکسیکن پائلٹ کوایئر لائن نے  نوکری سے اس لئے نکالا کیونکہ انہوں نے مشہور گلوکارہ ایسمرالڈا یوگلیڈ کو ہوائی جہاز اُڑانے دیا۔ گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہوائی جہاز اڑاتے وقت کی تصویر بھی شیئر کی۔

فلوریڈا میں قائم ایک ریسٹورانٹ کے ویٹر ژوان کینالیز کو نوکری سے اس لئے نکالا  گیا کیونکہ وہ کار میں اغوا ہونے والے ایک خاتون کو بچانے چلے گئے تھے۔

سال 2012میں ایک لاء فرم نے 14 افراد کو نارنجی کپڑے پہننے پر نکال دیا۔ تنخواہ کے دن اس رنگ کے کپڑے پہننا فرم کی روایت  تھی، لیکن نئی انتظامیہ سمجھی کہ یہ ان کے خلاف احتجاج ہے۔

List25 بشکریہ

Read Comments