نایاب مرض میں مبتلا شخص کا کامیاب علاج

شائع 30 اگست 2017 05:52pm

اسرائیلی ڈاکٹروں نے 'ٹری مین ڈیزیز'میں مبتلا ایک شخص کا کامیاب علاج کردیا۔

غزہ سے تعلق رکھنے والے 42سالہ محمد تلولی ایک دہائی سے ایک عجیب سی حالت کا شکار تھے۔جس کا  وہ  علاج نہیں کرواپا رہے تھے۔

اس ڈر سے کہ اُس کے زخم سے بھرے ہاتھوں کو جب دیگر لوگ دیکھیں گے تو کیا سوچیں  گے،یہ شخص اپنے گھر میں چُھپ گیا اور لوگوں سے ملنا جُلنا چھوڑ دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق  تلولی ہر اس ممکنہ صورت حال سے خوفزدہ تھا جس کے سبب اُسے اپنے ہاتھ دوسروں کو دِکھانے کی نوبت آسکتی۔

لیکن اب،آپریشن کے بعد،محمد تلولی اس بات پر مطمئن ہیں کہ ان کی زندگی معمول پر لوٹ آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس بیماری سے قریب 10برسوں سے گزر رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برسوں کی شرمندگی اور گھر پر چھپنے، کام نہ کرسکنے اور یہ نہ چاہنا کہ لوگ میرا ہاتھ دیکھیں، کے بعد بالآخر مجھے یہ امید دی گئی ہے کہ میں معمول کے مطابق ہوجائے گی۔

یہودی پریس کے مطابق حداثہ یونیورسٹی  میڈیکل سینٹر  کے سرجنوں نے اس شخص کے ہاتھوں سے زخموں کو ہٹادیا ہے۔

متاثرہ ہاتھ پر کھال نہیں رہی ہے۔ ڈاکٹر جسم کے دوسرے حصوں سے زخم کو ڈھکنے کیلئے کھال گرافٹ کریں گے۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments