بھارتی لڑکا ہاتھوں کے  استعمال سے قاصر

شائع 30 اگست 2017 06:31pm

نایاب جینیاتی بیماری کا شکار ایک لڑکا اپنے نہ ہاتھوں کا استعمال کرسکتا ہےاور نہ ہی پیروں میں  جوتا پہن سکتا۔

آٹھ سالہ اسونتھ، اپرٹ سِنڈروم میں مبتلا ہے جس میں سربھی غیر معمولی طور پر بڑا ہوجاتا ہے اور اس سے ذہنی معذوری جُڑی ہوتی ہے۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنےوالے اسونتھ کے والدین نے پچھلے دو سالوں میں بیٹے کے علاج کیلئے اپنی متعدد چیزیں فروخت کی ہیں۔

اس خاندان نے بیٹے کے علاج کیلئے زیور کے ساتھ ساتھ نیلامی میں اپنی جائیداد بھی بیچ دی ہے۔

لیکن اب اس کے والد اور والدہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے بعد اس قابل نہیں ہیں کہ مزید اپنے بیٹے کی تھیراپی کراسکیں۔

لڑکے کے والدین کو دس لاکھ بھارتی روپے کی ضرورت ہے جس سے اس کی سرجری ہوگی۔ علاج تب تک شروع نہیں ہوگا جب تک مطلوبہ رقم کی نصف دستیاب نہیں ہوگی۔

ایک شروع کی گئی مہم کی مدد سے آج کی تاریخ تک 80ہزار روپے جمع کرلئے گئے ہیں۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments