ایپل نے روایتی میوزک فیسٹیول ختم کردیا
ایپل لندن میں ہونےو الا سالانہ میوزک فیسٹیول اب نہیں کرائے گا۔
آئی فون بنانے والی کمپنی روایتی ایپل میوزک فیسٹیول کامڈین راؤنڈ ہاؤس میں منعقد کراتی تھی۔
میوزک بزنس ورلڈ وائڈ کے مطابق ایپل اس سال یہ شو نہیں کرنے والی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل یہ مشہور فیسٹیول کیوں ختم کررہی ہے۔
لیکن میوزک بزنس ورلڈ وائڈ کے اندازے کے مطابق ایپل شاید اس کے بجائے انفرادی ایونٹس پر توجہ دے رہا ہے۔
ایپل کا میوزک فیسٹیول سال 2007 میں آئی ٹیونز میوزک فیسٹیول کے نام سے شروع ہوا اور گزشتہ برس ایونٹ کی 10ویں سالگرہ لندن میں منائی۔
راؤنڈ ہاؤس کے مقام پر ایڈیل، کولڈ پلے، ایڈ شیرن، لیڈی گاگا، ون ڈائرکشن، ایلٹن جان اور برٹنی اسپیئرز جیسے مشہور و معروف فنکار پرفارم کرچکے ہیں۔
The Verge بشکریہ
Read Comments