بےچینی سے نجات کیلئے7گھریلوعلاج
بے چینی کی حالت میں دن میں3 کپ کیمومائل چائے پیجئے
کیمومائل میں دو کیمیکل ایپی جنین اور لیٹو لن موجود ہیں جو آپ کو آرام دیتے ہیں۔ یونیوورسٹی آف پنسلوینیا میڈکل سینٹر کے ایک مطالعہ کے مطابق یہ پتہ لگا ہے کہ وہ مریض جو بے چینی کی حالت میں 8 ہفتہ تک کیمومائل سپلیمنٹس لیتے ہیں ان میں بےچینی کی علامت میں کافی سدھار دیکھنے کو ملا برعکس ان مریض کے جو پلاسیبو لیتے ہیں۔
دن میں ایک سے تین گرام اومیگا 3 ایس کھائیں
اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بےچینی کی علامت کو ختم کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور دباؤ کا سبب بنے والے کیمیکلز جیسے کہ ایڈرنالائن اور کورٹیسل کی سطح کو کم کرکے آپ کےموڈ کو بہتر بناتا ہے۔ فیٹی فِش جیسے کہ ٹونا اور سلمن، اخروٹ اور السی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذائیں ہیں۔
سورج کی روشنی میں 15 منٹ گزاریں
دھوپ میں باہر نکلنا وٹامن ڈی کے سطح کو قدرتی طور پر بڑھا دینے کا بہترین طریقہ ہے جو بےچینی اور ڈپریشن کی علامت کو کم کردیتاہے۔ایک 15منٹ کا مختصر سا وقفہ نہ صرف آپ کا دباؤ ختم کرتا ہےبلکہ بیرونی سرگرمیوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
دن میں21 منٹ ورزش کرنے سے بےچینی کی علامتوں سے نجات
ورزش نہ صرف آپ کو اچھا محسوس کرواتی ہے بلکہ جسم میں اچھا محسوس کرنے والے کیمیکل اینڈورفنز بھی بھر دیتی ہے۔ ورزش آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھاتی ہےجو کہ نیورل سرکٹس جو کوگنیٹو فنکشن اور موڈ کو قابو کرتے ہیں، میں تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ تبدیلی آپ کا مزاج بہتر کرسکتی ہے، راحت بڑھاسکتی ہے اور بےچینی کی علامت بھی کمی آتی ہے۔
کیفین کا استعمال کم کردیں یا ختم کردیں
کیفین آپ کی قوت تو بھڑا دیتا ہے لیکن آپ کو بے چین کردسکتا ہے۔ دن میں کیفین ایک کپ کم لینے کی کوشش کریں اور دیکھیں اگر بےچینی کی علامات میں کوئی کمی آئی ہو ۔ آپ ایسے متبادل کی جانب بھی جاسکتے ہیں جس میں کیفین کم ہو ، جیسے کہ سبز چائے ۔
ان خوراک سے بچیں جن میں کیفین کی مقدار زیادہ ہو جیسے کہ سوڈا، چاکلیٹ، چائے یا دوائیاں جیسے ایکسیڈرین یا مائیڈول۔
اپنی خوراک کا جائزہ لیں اور اس کا خیال کریں
کیفین اوراضافی چینی لینے سے بےچینی میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔
میگنشیم ، وٹامن بی 12، زنک میں کمی بےچینی کی علامات سے جُڑی ہیں ۔ وٹامن بی12 صرف جانواروں سے حاصل ہونے والی چیزوں میں ملتی ہے۔
کھانے کی وہ اشیاء لیں جن سے بےچینی سے چھٹکارے میں مدد ملے
بلوبیریز اور آڑو میں وہ اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دباؤ کو کم کرتے ہیں اور سکون فراہم کرتے ہیں۔
اناج میگنشیم اورٹرائپٹوفان(ایک امائینو ایسڈ جسے آپ کا جسم میں سروٹنن میں تبدیل کردیتا ہے جو سکون اور آپ کے موڈ کو بہتر بنانے کیلئے جانا جاتا ہے)سے بھرپور ہوتا ہے۔
دلیا بھی سروٹنن کی سطح کو بڑھا دیتا ہے اور یہ فائبر سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ شوگر سے بچاتا ہے جو آپ کے موڈ متاثر کرتا ہے۔
ایواکیڈو،انڈے ، دودھ اور گوشت وٹامن بی سے مالا مال خوراک ہیں جوآپ کو بےچینی سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں ۔
Rd.com بشکریہ