آج کا دن کیسا رہے گا؟ 6 ستمبر2017

شائع 06 ستمبر 2017 04:53am

حمل(Arise)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کر رہے ہیں کہ آج کسی ضد اور زور آزمائی سے کام نہ لیں کیونکہ اس سے دوسروں کے ساتھ بحث و مباحثہ کا راستہ کھل جائے گا۔ اس کے علاوہ آج ان قریبی افراد کو خصوصی توجہ دینے کی کوشش کریں جو کسی بھی طرح کی تکلیف میں بالکل آپ کے ساتھ ساتھ تھے۔

ثور(Taurus)

آج اگر آپ چاہتے ہیں کہ آج آپ دوسروں کی باتوں کو سنیں اور سمجھیں یا بات کرنے سے قبل ہی آپ کا مدعا جان لیں تو ایسا بالکل بھی ممکن نہیں ہوگا کیونکہ ہر شخص ہی اپنی سوچوں یا مسائل میں گھرا ہوا ہے اور کسی کے پاس بھی اتنا وقت نہیں کہ وہ اپنا کام چھوڑ کر آپ کے مسائل پتا کرتا پھرے۔

جوزا (Gemini)

آج دوسروں کی جانب سے کہی ہوئی ہر بات کو خود پر منطبق کرلینا کوئی بہتر عادت نہیں کہ جو کہا جارہا ہو وہ آپ کے لئے ہی ہو۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے شریک حیات یا پیاروں کے ساتھ پیار بھرا وقت گزار سکتے ہیں مگر آپ کے لئے یہ بات لازم ہوگی کہ اپنی صحت کا خیال لازمی رکھیں۔

سرطان (Cancer)

آج کے دور میں ہر انسان مختلف انداز اور طریقوں سے محنت کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس کے لئے ہمت اور توانائی کا حصول بہت ہی ضروری ہوتا ہے۔ اسی لئے اگر آج کسی بھی کام کو انجام تک پہنچانے میں آپ کی ہمت جواب دے جائے تو یہ بات آپ کے لئے کسی صورت بہتر نہ ہوگی۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ کے پاس کئی ایک بڑے مالی منصوبے پیش ہو سکتے ہیں جنہیں بروئے کار لاکر اپنی خراب مالی حالت کو ٹھیک کرسکتے ہیں جبکہ ایسا ہونا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ آپ کو کسی کی بھی جانب سے حوصلہ نہیں دیا جائے گا۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے بارے میں تلخ رائے کا اظہار کرکے اپنے حالات کو بالکل بھی خراب نہ کریں کیونکہ اچانک ہی کوئی اچھی خبر سن کر آپ کا موڈ بحال ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کی خام خیالی کا شکار نہ بنیں۔

میزان (Libra)

آج آپ کی محبت بھری زندگی تو حسب توقع رہے گی لیکن آپ کو اپنے شریک حیات یا محبوب پر مکمل توجہ دینا ہوگی۔ اس کے علاوہ اگر اپنے آپ پر اعتماد کرسکیں تو اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کوئی بھی نیا منصوبہ تیار کرسکیں گے اور خوشی تو اس وقت ہوگی جب توقع سے بڑھ کر آپ کو کامیابی مل سکے گی۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے آپ کو یہ بات کہہ رہے ہیں کہ آج خود کو صحیح اور سیدھی راہ کا مسافر بنانے کی کوشش کریں جبکہ اپنی موجودہ مالی مشکلات میں کسی سے مدد کے حصول کے بارے میں کسی سے بھی مالی تقاضہ نہ کریں ورنہ تو آپ کو انکار ہوسکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے لئے اپنے وقت کی قدر کرنا ہی فائدہ مند ہوگا۔ جبکہ دوسروں کے سامنے اپنے جذبوں کو زبان عطا کرکے آپ خاص اہمیت بھی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنی عزت کو خراب بھی کرسکتے ہیں لیکن آپ کے بااعتماد رویے کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اس لئے اپنے وقار کو قائم رکھنا بہت ضروری ہوگا۔

جدی (Capricorn)

آج صبح سے ہی ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کو بات چیت کرنے اور اپنا مطمعِ نظر دوسروں تک پہنچانے میں مشکل ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے میں انتہائی احتیاط سے کام لیں کیونکہ اس سے کسی بھی قسم کا کوئی فائدہ ممکن نہ ہوسکے گا۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو صبح سے ہی فیصلے کرنے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اسی لئے فوری نتائج کے حامل جذباتی فیصلے کرنے سے قطعاً گریز کریں بلکہ اپنے معمولات کو ہی آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔

حوت (Pisces)

آج آپ کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں چاہے آپ ملازم ہوں یا کاروباری کیونکہ ایسے معاملات میں آپ کو کچھ بھی حاصل نہ ہو پائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے ذاتی استعمال کے لئے بینک سے مالی سہولت کا حصول ممکن بنا سکیں گے جس سے آپ پر سکون بھی ہوسکیں گے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments