خاندان سے بیماری چُھپانے والا بہادر لڑکا
ایک 13سالہ لڑکے نے خاندان کو تکلیف نہ پہنچانے کی غرض سے اپنے مہلک بیماری میں مبتلا ہونے سے لاعلم رکھا۔
سنتوش نامی 13سالہ لڑکے کو ایک خط موصول ہواجس میں اُسے اپنی بیماری کے متعلق علم ہوا لیکن یہ بات اس نے اپنی فیملی سے چُھپا کر رکھنے کا فیصلہ کیا کیوں کہ اُسے ڈر تھا کہ اس کے والدین یہ برداشت نہیں کرسکیں گے۔
اس نے بالآخر یہ بات اپنے چاچا کو بتائی اور کہا کہ وہ اپنے والدین کو نہیں بتانا چاہتا تھا کیوں کہ اس کی دادی کی بھی اس ہی مرض کے سبب موت واقع ہوئی تھی۔
سنتوش کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے چاچا سے کہا کہ کسی کو میرے کینسر کے متعلق نہیں بتائیے گا۔ میری والدہ کو معلوم ہے کہ میں بیمار ہوں لیکن یہ گمان نہیں کہ میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوں۔
اس نے مزید کہا کہ ہم نے کینسر کی سبب دادی کو کھودیا اور اب اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں جلد نہیں مروں گا۔
سنتوش کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے اور اگر میچ مل بھی جاتا ہے تو سرجری پراندازے کے مطابق 15لاکھ بھارتی روپے خرچا آئے گا۔
Metro.co.uk بشکریہ