!دس انتہائی ڈراؤنی تصاویر، ان کی حقیقت کیا ہے؟ جانیئے
انسان جب معمول سے کچھ ہٹ کر کوئی چیز دیکھتا ہے تو ڈر اور خوف کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے بارے میں جاننے میں بھی خاصی دلچسپی لیتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم تاریخ کی ڈراؤنی اور اپنے اندر بے شمار راز پوشیدہ رکھی ان دس تصاویر کی حقیقت بتانے جا رہے ہیں۔ 1 یہ تصویر کوپر فیملی کی ہے اس تصویر کو انہوں نے اپنے گھر میں کسی چیز کے جشن کے دوران اتارا تھا اور اسے کیپچر کرتے وقت ان کے چہروں سے ایسا بالکل نہیں لگ رہا کہ کچھ عجیب ہورہا ہے لیکن جب اسے بعد میں دیکھا گیا تو پتا چلا کہ کوئی عجیب مخلوق چھت سے نیچے کی جانب اتر رہی ہے۔ تاہم اس تصویر کی حقیقت ابھی تک نہیں کھل سکی ہے۔ 2 یہ ایک ویڈیو ہے جسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور خاصا بحث بھی کرچکے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خطرناک زلزلہ آیا ہو جبکہ حقیقت میں یہ ایک ملائیشین مووی کا کمرشل ہے۔ 3 یہ سب سے زیادہ مشہور اور متنازعہ بھوت کی تصویر ہے اس تصویر کے حوالے سے مانا جاتا ہے کہ یہ 'براؤن لیڈی' کا بھوت ہے۔ ان کے شوہر نے شک کی بناء پر اپنی انہیں ہمیشہ کیلئے ایک ہال میں قید کردیا تھا اور ان کے شوہر کی موت کے بعد کئی مرتبہ ان کا بھوت دیکھے جانے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 4 یہ تصویر حساس لوگوں کو بہت زیادہ ڈرا دیتی ہے کیونکہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈیمون مریض کے اوپر چڑھ کر ناچ رہا ہے۔ لیکن یہ خیالی پلاؤ کے علاوہ اور کچھ نہیں کیونکہ جو اس کا سر لگتا ہے وہ میڈیکل ویسٹ ہے اس کے علاوہ اس کا ہِپ بیڈ کی ہینڈریل ہے اور ڈیمون کی ٹانگیں دراصل مریض کی ٹانگ ہے۔ 5 یہ تصویر آئل ٹینکر ایس ایس واٹر ٹاؤن پر 1924 میں لی گئی ہے لوگ اکثر اس تصویر مختلف آراء بیان کرتے رہتے ہیں کہ پانی میں جیمز کرٹنی اور مائیکل میہن کی شکلیں نظر آتی ہیں جو ایک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے لیکن ابھی تک اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ 6 یہ تصویر 1962 میں لی گئی تھی اور کسی کے پاس بھی ثبوت نہیں تھا کہ یہ فیک ہے لیکن 1978 میں سینٹرل انٹیلیجینس ایجنسی نے سینکڑوں ڈاکومنٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے مسترد کردی۔ 7 یہ تصویر 1959 میں اس وقت لی گئی تھی جب تصویر میں نظر آنے والا شخص اور اس کی بیوی اپنی ماں سے ملنے جارہے تھے۔ تو اس خاتون نے سوچا کہ کیوں نہ تصویر لی جائے تاہم جب انہوں نے تصویر لینے کے بعد اس کا پرنٹ نکالا تو اس تصویر میں ان کی ماں بیٹھی نظر آرہی تھیں۔ 8 یہ تصویر ایک ملٹری فیٹ بیس پر 1987 میں لی گئی تھی جس میں خاتون تنہا بیٹھی ہیں لیکن بعد میں انہوں نے بتایا کہ اچانک انہیں اتنے گرم موسم میں سردی لگنے لگی اور ایسا لگا کہ کوئی ان کے برابر میں آکر بیٹھ گیا ہے تاہم ابھی تک اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ یہ حقیقی ہے یا فیک۔ 9 یہ تصویر انگلینڈ میں ایک چرچ کے پاس لی گئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بھوت نظر آرہا ہے ریسرچروں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر حقیقی ہے اور اس میں کوئی ایڈٹ نہیں کیا گیا۔ 10 بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر جاپان میں ایک پیرانارمل (غیر معمولی) شو میں لی گئی تھی لیکن بعد میں جب ویڈیو سامنے آئی تو اس تصویر کی حقیقت کھل گئی کہ یہ فیک ہے جیسے کے برابر والی تصوریر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ Thanks to Brightside