بھارتی شخص  کی زندگی رسولیوں نے برباد کردی

شائع 10 ستمبر 2017 02:04pm

ایک باپ پُر امید ہے کہ کوئی معجزہ اس کے جسم پر نہ ختم ہونے والی رسولیوں کو ختم کرے گا اور اُس کا چہرہ صاف ہوجائے گا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 46سالہ سریندر شرماکے چہرے پر یہ لوتھڑے بڑھنا تب شروع ہوئے جب وہ 20برس کے تھے۔

غیر تصدیق شدہ حالت، جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ نیوروفائبرومیٹوسس ہے، سرندر نے اپنے والد سے حاصل کی، جس کے سبب لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور ان کا مذاق بھی اڑاتے ہیں۔

سریندر کا کہنا تھا کہ  یہ رسولیاں میری عمر کے ساتھ بڑھ رہی ہیں۔ ان رسولیوں نے میری زندگی برباد کردی ہے۔ لوگ مجھ پر ہنستے ہیں، بچے مجھ سے ڈرتے ہیں۔ میری کوئی معاشرتی زندگی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ حکومت مدد کرے گی۔ طب ترقی کر رہی ہے اور مجھے خدا اور ڈاکٹروں پر مضبوط یقین ہے کہ کسی دن اس بیماری ، جس نے میری زندگی برباد کردی ہے،کا علاج ہوسکے گا۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments