حمل (Arise)
آج آپ کو اپنے جوشیلے پن اور جذباتیت پر قابو پانا ہوگا ورنہ اپنے سینیئرز کے ساتھ بحث و تکرار میں ملوث ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے معاملات میں بھی پیچیدگی آسکتی ہے۔ اسی لئے خود کو محتاط رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور صرف اپنے فرائض کی ادائیگی تک ہی محدود رہیں۔
ثور (Taurus)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اچانک کسی کاروباری دورے پر جانے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی جس کے باعث آپ کی شریک حیات کو کافی ذہنی الجھاؤ محسوس ہوسکتا ہے اور وہ آپ سے خفا بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے نقطہ نظر کے مطابق موجودہ حالات بہتر نہیں ہیں۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے دن کی ابتداء ہی اپنے سینیئر افراد کے ساتھ ملاقات سے ہوگی جس میں آپ اپنے مجوزہ کاروباری دورے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر سکیں گے لیکن بات بحث و تکرار سے بڑھ کر تلخی تک بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے اگر ایسا موقع آیا تو آپ کو اپنا دورہ منسوخ بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کسی غلط فہمی کا شکار ہوکر اپنے تعلقات اپنے کاروبار اپنے کاروبار شراکت دار سے خراب کرسکتے ہیں اور اگر بات بڑھ گئی تو شراکت داری کا یہ سلسلہ ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ تاہم اس بات کو یاد رکھا جائے کہ اس سارے معاملے میں آپ کی گفتگو بڑا ہی اہم کردار ادا کرے گی۔
اسد (Leo)
آج کچھ غیر متوقع حالات اور واقعات سامنے آنے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول پر عمل کرنا بالکل بھی ممکن نہ رہے گا۔ آپ کو اپنے نئے کاروبار سے کچھ زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیئے کیونکہ اس کاروبار کے حتمی نتائج آپ کے خیالات کے بالکل برعکس ہوسکتے ہیں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کسی ایسے کاروبار کا آغاز کر سکیں گے جس سے باآسانی آپ منافع اور متوقع نتائج حاصل کر سکیں گے۔ تاہم اپنے فائدے کے لئے اپنے آپ کو اپنے ارد گرد موجود افراد کے بارے میں تنقیدی سوچ اور تبصروں سے بالکل گریز کرنا ہوگا۔
میزان (Libra)
آج آپ کو کسی رشتے دار کی باتوں پر بلاوجہ غصہ آسکتا ہے کیونکہ اس نے آپ سے کسی مالی مدد کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کرنے میں وہ ناکام رہا اور آپ کے کئی کام یا منصوبے اس کی وجہ سے ادھورے رہ گئے لیکن یاد رکھیں آپ کو اس پر کسی تاسف کا اظہار کرنے یا اسے ملعون کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کی پچھلے کافی عرصے سے جاری جدوجہد کے بارے میں آپ کے سینیئرز بھی اپ کی تعریف کرسکتے ہیں کیونکہ نتائج سامنے آپ کی صورت میں انہیں بھی آپ کی کارکردگی کے بارے میں یقین آجائے گا۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے سماجی حالات کا سامنا کرنے میں سخت مشکلیں جھیلنی پڑ سکتی ہیں۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو اپنی فضول خرچی کی عادت پر قابو پانا پڑے گا ورنہ اپنی شریک حیات کی جانب سے غیر ضروری اشیاء کی خریداری کی وجہ سے جھگڑا ہوسکتا ہے۔ تاہم اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی بھی قسم کی جلی کٹی سنانے کی بجائے اپنی غلطیوں کو سمجھیں اور حقیقت پسندی کا ثبوت دیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی طرح کے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑے گا جو کسی ساتھی کی جانب سے پھیلائی گئی افواہ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا باہمی طور پر جنم لینے والی یہ غلط فہمی بہت جلد دور ہوجائے گی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے موجودہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کچھ انجانی رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے بچنے کے لئے آپ کو اپنی ذہنی الجھنوں سے دور رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کے پاس بہت سے کام ہوں گے جو دوسروں کی معاونت اور مدد کے بغیر آپ کو خود انجام دینے ہوں گے۔
حوت (Pisces)
آج اگر ممکن ہوسکے تو آپ کو کسی بھی طرح حتی الامکان ڈرائیونگ کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آج اپ کے لئے کسی حادثے کا شکار ہونا بعید از قیاس نہیں ہے۔ آج آپ کو معمول سے بچ کر خاصا محتاط رہنا ہوگا ورنہ اگر کوئی غلطی ہوئی تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔