بہاماس میں سمندر غائب ہوگیا

شائع 12 ستمبر 2017 06:19pm

فلوریڈا: سمندری طوفان ارما  نے جہاں وسیع پیمانے پر  تباہی مچائی وہیں کئی ساحلی علاقے خشک بھی کردیے ، بہاماس کا ساحلی علاقہ  مکمل خشک ہوگیا ، سمندر کی خشک تہہ دور تک نظر آرہی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سمیت کیوبا اور دیگر ممالک  کے ساحلی علاقوں کو تہس نہس کرنے والے سمندری طوفان ارما کے گذر جانے کے بعد کئی عجیب وغریب اور حیرت انگیز واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

 بہاماس کا ساحلی علاقہ اب مکمل طور پر خشک ہوگیا ہے۔ سمندری طوفان ارما سے قبل  اس کی حالت کچھ ایسی تھی ہر طرف نیلگوں پانی ہی پانی تھا مگر اب یہاں سمندر کی خشک تہہ صاف نظر آرہی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ  یہ  ایک قدرتی مظہر ہے جو صدیوں بعد ہوتا ہے سمندری طوفان  میں ہوا کا دبائو بہت کم ہوتا ہے کم دبائو والا حصہ اپنے ارگرد کی ہوا   کو بہت تیزی سے اپنی طرف کھینچتا ہے اور سمنددری طوفان کے مرکز کے قریب کوئی ایسا علاقہ جہاں سمندر کی گہرائی کم ہو تو چند گھنٹوں یا دنوں کے لیے اُس مقام سے  پانی خشک ہوجاتا ہے بعد میں صورتحال  معمول پر آجاتاہے اور ایسا ہی کچھ ہوا ہے بہاماس  کے اس ساحلی مقام پر بھی ہوا ہے ۔

Read Comments