سبزی خوری آپ کو امراضِ قلب سے بچاسکتی ہے: تحقیق

شائع 12 ستمبر 2017 06:57pm

پچاس کے قریب مطالعوں کے مطابق  پودوں پر مبنی غذا واقعی کولیسٹرول کو کم کر سکتی ہے۔

محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سبزی خور زیادہ سبزی، پھل اور گری دار میوے کھاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کی غذاؤں میں چکنائی کم ہوتی ہے۔

یہ تمام غذائیں ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جیسے کہ تحلیل ہوجانے والے فائبر، سوئے پروٹین اور پلانٹ اسٹیرول(وہ کولیسٹرول جو پودوں میں پایا جاتا ہے)۔

ہائی کولیسٹرول بالخصوص تب خطرناک ہوتا ہے جب اس کی تشخیص نہ ہوئی ہو ، جس کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا ہو۔

اس کا تعلق امراض قلب، اسٹروکس اور رگوں کے امراض سے ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق زیادہ سبزہ کھانا ان لوگوں کیلئے ایک اچھی چیز ہوسکتی ہے جو اپنی قلبی صحت کیلئے فکرمند ہوں۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments