جرمنی کے سفیر پشاور کا بازار گھُومنے نکلے

شائع 13 ستمبر 2017 12:44pm

پاکستان میں تعین جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر گزشتہ دنوں پشاور کی مارکیٹ میں گھُومنے نکلے۔

پشاور کے اس مصروف ترین بازار میں انہو ں نے ایک عام سے نائی سے بال بھی کٹوائے۔

اپنی اس سیر و تفریح کا احوال بتانے کیلئے انہوں ٹوئٹر کا سہارا لیا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

منگل کی رات ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں انہوں نے اردو میں لکھا کہ پشاورکے بازار کی سیر۔ بازار کی پُرانی گلیوں میں ایک نوجوان نائی سے بال کٹوائے۔

بدھ کی صبح انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کو ورلڈ الیون سے جیتنے کی مبارک باد بھی اردو زبان میں دی۔

 

Read Comments