آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 ستمبر 2017

شائع 14 ستمبر 2017 04:19am

حمل(Arise)

آج آپ کو اپنے ستاروں کی وجہ سے دوسروں تک اپنی بات پہچانے میں خاصی مشکل پیش آئے گی لہٰذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی کاروباری سرگرمی کو روک دیں یا تو پھر دوبارہ سے کوشش کرکے کوئی نیا راستہ نکالنے کی کوشش کریں تاکہ کامیاب ہوسکیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ کہتے ہیں کہ آج آپ کو موقع ملے گا کہ آپ اپنے وقت کا بہتر استعمال یقینی بناکر اپنے گھریلو فرائض کو پورا کرسکیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے کاروباری مفادات کو ملتوی کرکے ہی کام چلانا ہوگا اور کئی اہم فیصلے ملتوی کرنے ہوں گے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ کی تخلیقی پرواز بے حد اونچی ہوگی جس کے باعث آپکو معمول کے امور بہت ہی چھوٹے اور معمولی محسوس ہونگے۔ اس کے علاوہ آپ اسی تخلیقی پرواز کے باعث اپنی صلاحیتوں کو کام میں لاکر کاروباری یا پیشہ وارانہ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ صبح سے ہی کافی کنفیوز اور پریشان سے نظر آئیں گے جس کے باعث آپ کو اپنے اہم فیصلے کرنے میں دقت محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے لئے بہتری اسی میں ہوگی کہ آپ کوئی بھی قدم خود کو انتہائی محتاط رکھتے ہوئے اٹھائیں۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کسی قسم کی جذباتی مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی بھی بڑھ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ خود کو بالکل محتاط انداز میں آگے بڑھائیں اور کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن اتنی اچھی نہیں ہے کیونکہ آج اپ کے راستے میں کئی ایک غیر متوقع رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کا معمول کا شیڈول بھی مکمل طور پر تباہ ہوجائے گا۔ آج آپ کو کسی فوری وجوہ کی بناء پر کسی کاروباری دورے پر جانا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کے بارے میں متذبذب فیصلے کرنے کے باعث آپ کو غصہ آسکتا ہے اسی لئے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں ورنہ حالات کی تلخی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ آج پرسکون رہنے میں ہی آپ کی بہتری ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے کاروبای معاملات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کا کوئی دورہ منسوخ ہوسکتا ہے۔ یہ فیصلہ مشکل ہوسکتا ہے اور اس سے آپ کے پیاروں کو تکلیف بھی پہنچ سکتی ہے۔اس کے علاوہ آج آپ کی وضاحتیں دوسروں کو بالکل بھی مطمئن نہ کرسکیں گی۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ اپنی موجودہ مالی حلات کو بہتر بنانے کی کوشش کرسکیں گے جبکہ ایسے معاملات کے بارے میں توجہ مبذول رکھنے کی وجہ سے کسی پیارے کے جذبات کو ٹھکرا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ آپ دوسروں کی جلی کٹی بھی سنیں۔

جدی (Capricorn)

آج کسی کے جذباتی مسئلے کی واجہ سے آپ کا شیڈول یا کوئی دورہ منسوخی کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ آپ کے پیاروں کو بھی آپ پر غصہ آسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی کاروباری منصوبہ ناکام بھی ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ شدید بے چین ہوسکتے ہیں۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے کہتے ہیں کہ آج آپ میں اپنے کام کے بارے میں کوئی خاص جذبہ پیدا نہ ہوسکے گا کیونکہ آپ کسی کنفیوژن کا شکار نظر آسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر آپ کے اہم معاملات ادھورے بھی رہ سکتے ہیں۔ آج کا دن کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے مناسب نہیں ہے۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے کچھ نئے وسائل کی تلاش کرسکیں گے لیکن اگر آپ ناکام ہوئے تو آپ شدید انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے جذبات پر قابو رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ترجیحات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

 

Read Comments