شہزادی ڈیانا زندہ ہوتیں تو کیسی دِکھتیں؟

شائع 14 ستمبر 2017 05:06pm

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے شہزادی ڈیانا اگرآج حیات ہوتیں تو کیسی دِکھتیں؟

امریکی فارینزک آرٹسٹ ڈاکٹر ڈی لِن والڈرون نے ایک تصویر بنائی ہے جس کے متعلق ان کا خیال ہے کہ  لوگوں کی شہزادی آج ایسی دِکھتیں، ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور نفیس۔

ڈاکٹر والڈرون نے یہ پورٹریٹ شہزادی ڈیانا کی 20ویں برسی پر بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزادی ڈیانا آج 56برس کی عمر میں ایسی دِکھتیں جیسی چمک  ان کی آنکھوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیانا اب بھی لوگوں کی شہزادی ہوتیں۔

Metro.co.uk بشکریہ

Read Comments