دل کا دورہ پڑنے کی چار وجوہات جو آپ نے کبھی نہیں سنی ہونگی
دل کی صحت کے متعلق سب ہی فکرمند رہتے ہیں اور اس کے متعلق معلومات بھی رکھتے ہیں لیکن بعض اوقات تمام تر حفاظتی اقدام کے بعد بھی لوگ امراضِ قلب میں گھِر جاتے ہیں کیوں ان کی صحت وہ معمولی چیزیں داؤ پر لگادیتی ہیں جن کی جانب کسی کا دیہان بھی نہیں گیا ہوتا۔
وہ وجوہات کیا ہیں ملاحظہ ہوں
سرد موسم
خون کی رگیں سرد موسم میں سُکڑ جاتی ہیں اور آپ کو گرم رکھنے کیلئے ، خون کی گردش کیلئے دل کی مشقت بڑھ جاتی ہے۔ سرد میں موسم میں گرم کپڑے پہن کر اپنے دل کا دباؤ سے بچاؤ یقینی بنائیں۔
ثقیل غذا
متعدد تحقیق بتاتی ہیں کہ ثقیل کھانا کھانے کے بعد ایک دن کے اندر اندر دل کا دورہ پڑ سکتا ہےکیوں کہ یہ دل کی حرکت بڑھادینے والےہارمون کی مقدار بڑھا دیتے ہیں۔
گاڑیوں کا دھواں
ڈیزل میں موجودذرات خون کی رگوں کو جام کرنے کے خطرات بڑھا دیتا ہے جس کے سب دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
مسوڑھوں کی بیماری
مسوڑھوں کی بیماری کے سبب خون میں بیکٹیریا داخل ہو سکتے ہیں۔بیکٹیریا خون کی رگوں میں موجود چکنائی سے چپک کر رگوں کو جام کر سکتے ہیں اور دل کے دورے کا سبب بن سکتے ہیں۔
Facebook Page: Hearty Heart بشکریہ