حمل(Arise)
آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے معمول سے بڑھ کر سخت رویہ اپنا سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے پیاروں کے ساتھ بلاوجہ لڑائی جھگڑا بھی کرسکتے ہیں۔اپنی کاروباری سرگرمیاں آگے بڑھانے اور دوستوں سے ہلہ گلہ کرنے سے گریز کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ اپنے مسائل کے حل کے لئے ضرورت سے زیادہ جوشیلا ہونے کی کوشش نہ کریں جبکہ آپ کی لگن بھی آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو پسند نہ آئے گی۔اس کے ساتھ ساتھ آپ کے پیاروں کو آپ کا اپنے کاموں میں اس قدر مصروف بھی ناگوار گزرے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنے معاملات میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنا ہوگا ایسا ممکن ہے کہ آپ کو آپ کے دوستوں کی جانب سے کسی تقریب میں شرکت کی دعوت ملے۔ آج آپ کو اپنے شریکِ حیات کے مشوروں پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے لئے اپنی موجودہ کارکردگی کو برقرار رکھنے میں کامیابی ممکن نہ ہوسکے گی جس کی وجہ سے سینیئر افسران کی جانب سے آپ کی سرزنش بھی ہوسکتی ہے۔دوسروں سے بات چیت کے دوران اپنے لفظوں کا انتخاب انتہائی محتاط انداز سے کریں۔
اسد (Leo)
آج ممکنہ طور پر آپ کو اپنے ذاتی مفادات کو بھی پس پشت ڈال کر ہی اپنے مقاصد کے حصول کی جاری جدوجہد میں شامل رہنا پڑے گا۔آج آپ کسی بھی قسم کے جذباتی یا جوشیلے یا عجلت پسندی پر مبنی فیصلے کرنے سے ہر حال میں گریز کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے منصوبوں کو بہت ہی سوچ و بچار کے بعد ہی ترتیب دینے کی کوشش کریں اور اس سلسلے میں اپنے شریکِ حیات کے مشوروں کو بھی لازمی مد نظر رکھیں۔
میزان (Libra)
آج پیش آنے والے کسی بھی متنازع مسئلے کی وجہ سے جذباتی نہ ہوں ورنہ ذہنی انتشار کا شکار ہوجائیں گے اور اس کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کا اہم فیلصلہ کرنے میں دقت پیش آسکتی ہے۔ آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں اہم فیصلے نہ کریں ورنہ کامیابی ممکن نہ ہوسکے گی۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کا طے کردہ شیڈول بار بار تبدیل ہوسکتا ہے لیکن بالکل بھی فکر نہ کریں کیونکہ یہ تمام تبدیلیاں آپ کے فائدے کے لئے ہی ہوں گی۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے سینیئر فرد سے ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کئی کاروباری منصوبوں کو بروئے کار لانے میں آسانی ہوسکے گی۔
قوس (Sagittarius)
آج آپ کو کہیں سے رقم موصول ہونے کی توعقات مکمل نہ ہوسکیں گی جس کی وجہ سے آپ کا بجٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی مالی منصوبوں کو بھی باآسانی مکمل کرنا بہت ہی مشکل ہوجائے گا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے لئے کئی ایک مالی مسائل تکلیف کا باعث بن سکتے ہیں لیکن فکر کی کوئی بات نہیں آپ میں اتنا دم خم موجود ہے کہ آپ ان پریشانیوں کا سامنا کر سکیں اور معاملات کو حل کرسکیں تاہم کچھ وقت تو ضرور صَرف ہوجائے گا۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کو اپنے جذباتی معاملات کو حل کرنے کے کئی مواقع میسر آسکیں گے لیکن پھر بھی اس سے فائدہ اٹھانے میں کئی ایسی رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ پچھلے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ آج آپ کو آپ کا کوئی دوست اپنے شروع کردہ کاروبار میں شراکت داری کی پیش کش بھی کرسکتا ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنی موجودہ مالی حالت کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے لیکن آپ کو بالکل بھی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں بننا چاہیئے کیونکہ اس کا حل صرف اور صرف وقت کے ساتھ ساتھ ہی ہوسکے گا۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔