پاکستانی طالبعلم کنزہ عظیمی کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایوارڈ

شائع 15 ستمبر 2017 01:26pm

پاکستانی طالبعلم کنزہ عظیمی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کو ان کی تعلیمی قابلیت اور دوران دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سیڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کررہی تھیں ۔

ان کویہ ایوارڈ سیڈ بزنس اسکول کے ڈین پیٹر ٹوفانی نے ایک تقریب میں دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیڈ پرائز صرف ان طالبعلموں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ایم بی اے کی تعلیم کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف آکسفورڈ کمیونٹی میں بہتری کا سبب بنے ہوں بلکہ ایم بی اے پروگرام میں بھی اعلیٰ کارکردگی دکھائی ہو۔

آکسورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

Read Comments