مصنوعی مٹھاس آپ کی صحت کیلئے خطرہ
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مصنوعی میٹھاس ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔
سائنس دانوں کومعلوم ہوا کہ زیادہ مقدار میں سوئٹنرز کا استعمال(جو ڈائٹ ڈرنکس، ناشتے کے سیریلزاور دیگر کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں)جسم کے چینی کے استعمال کا طریقہ کار بدل دیتا ہے۔
خون کے گلوکوز کی سطح میں زبردست اُونچ نیچ، جو ذیابیطس کا اہم فیچر ہے، انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔
ایک صحت مند انسان کا جسم قدرتی طور پرکھانے کے بعدخون میں چینی کی جاذبیت کی شرح کو ہلکا کردیتا ہے۔
لیکن ماہرین نے دیکھا کہ وہ لوگ جنہوں نے مصنوعی مٹھاس دوہفتوں تک کثرت سے استعمال کی ان میں گلوکوز کی جاذبیت قابو کی کرنے کی صلاحیت میں واضح کمی ہوئی۔
سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ وقت کے ساتھ یہ چیز ٹائپ ٹو کی ذیابیطس تک بھی لے جاسکتی ہے۔
Daily mail بشکریہ