کیا آپ ایسی گاڑی خریدیں گے، جس میں آپ کی موت لکھی ہو؟

شائع 17 ستمبر 2017 11:25am

اگر آپ ایک سنگل لین پہاڑی سڑک پر ایک خود کار گاڑی میں سفر کر رہے ہوں جو تیزی کے ساتھ سرنگ میں گُھسنے والی ہو۔ سُرنگ میں گُھسنے سے زرا پہلے ایک بچہ بھاگتا ہے اور آپ کی گاڑی کے سامنے آجاتا ہے۔

کار لمحےبھر میں منطق کی بنا پر فیصلہ کرتی ہے، چونکہ بچے کی زندگی آپ سے زیادہ باقی ہے لہٰذا کار خود کو دیوار میں مار کر بچے کو بچا کر خودکشی کرلیتی ہے۔لیکن آپ فوری طور پر مر جاتے ہیں۔

کیا آپ ایک ایسی کار خریدیں گے جو ایسا فیصلہ کرےگی؟

رواں برس مارچ میں کیے گئے ایک سروے میں 63فیصد لوگوں نے یہ کہا کہ وہ ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار خریدیں گے لیکن انہیں یہ معلوم نہیں کہ ایسی گاڑیاں بنانے والوں کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔ کیا پیدل شخص یا مسافر کو اس ناگزیر تصادم میں جاں بحق ہوجانا چاہیئے؟

تحقیق میں معلوم ہوا کہ تین چوتھائی لوگ ڈرائیور کے مرنے کے حق میں ہیں۔

تاہم، اس ہی تحقیق میں جب یہ بتایا گیا کہ وہ مرنے والے ڈرائیور آپ ہی ہیں، تب ان کے خود غرض جوابات سامنے آئے۔

یہ ایک ایسی صورت حال ہے جس سے فرار ممکن نہیں۔ اگر کچھ لوگ یہ خود کار گاڑی خریدیں گے جنہیں  ایسا پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مالکان کو قربان کردیں تو زیادہ لوگ مر یں گے۔ کیوں کہ حالیہ چلائی جانے والی گاڑیوں میں ہونے والے حادثات میں زیادہ تر غلطیاں انسان کی ہوتی ہیں۔

ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ گاڑی کو قابو کون کرے گا؟

شروع کی ڈرائیور کے بغیر گاڑیوں میں آپ کو ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت ہوگی اور آپ گاڑی کا کنٹرول واپس لے سکیں گے۔

تاہم، آزمائشوں میں یہ دیکھاگیا ہے کہ جب لوگ خود کار گاڑیوں میں ہوتے ہیں تو وہ سڑک پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔

اس سے متعلق مزید مسائل یہ ہیں ۔ کیوں کہ اس کا کنٹرول پروگرامرز یا حکومت کےہاتھوں میں ہوگا لہٰذا اگر دہشت گرد آپ کی گاڑی ہیک کرلیں تو کیا ہوگا؟ یا وہ لوگ جو جان بوجھ کر آپ کی بغیر ڈرائیور کی گاڑی کے سامنے کودیں گے، اور یہ گاڑی جو ان کی زندگی کو آپ کی زندگی پر فوقیت دیں گی، تو کیا ہوگا؟

اور کیا گاڑیاں اخلاقی بنا پر فیصلہ کریں گی؟

شاید ان مسائل کے حل کیلئے نئے حفاظتی قوانین لاگو کیے جائیں۔

تحقیق بتاتی ہے کہ لوگوں کاماننا ہے کہ اگر آپ معاشرے کےاصولوں کی پابندی کررہے ہیں تو مرنے والی  شخصیت آپ کی نہیں ہونی چاہیئے۔

Metro.co.uk بشکریہ

Read Comments