فضائی آلودگی آپ کے گردوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے: تحقیق

شائع 24 ستمبر 2017 12:32pm

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب ہونے والی بیماریوں میں تازہ ترین اضافہ گردوں کی بیماری  کاہوا ہے۔

امیریکن سوسائٹی آف نیفرولوجی کی رپورٹ میں معلوم ہواکہ فضائی آلودگی، چاہے قلیل مقدار میں کیوں نہ ہو، آپ کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

پچھلی تحقیق میں امراضِ قلب، اسٹروکس، کینسر، دمہ اور دیگر بیماریوں کا تعلق فضائی آلودگی کے ساتھ پایا گیا تھا۔

جب لوگ دھُول، گند، دھوئیں، سوٹ کے باریک ذرات اور آلودہ ہوا میں موجود بخارات سانس کے ساتھ اندر لیتے ہیں تو یہ ذرات ان کے خون میں گھُل جاتے ہیں۔

اور نئے تجزیے کے مطابق چونکہ گردے خون کو صاف کرتے ہیں، یہ ذرات انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

رپورٹس میں محققین خبردار کر رہے ہیں کہ فضائی آلودگی کی کوئی بھی مقدارہو ، چاہے کتنی کم ہی کیوں نہ ہو، گردوں کو ویسے ہی نقصان پہنچاسکتی ہے جیسے دیگر اعضاء مثلاً دل اور پھیپڑوں کو پہنچاتی ہے۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments