کامیاب لوگوں کے سونے سے قبل کریے جانیوالے 7کام

شائع 26 ستمبر 2017 06:11pm

صحیح وقت پر سونا

سونے کا ایک وقت مقرر کرنے سے آپ نیند پوری کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں اگلے دن آپ اپنے تمام کام ٹھیک طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  سونے کا وقت مقرر کرنے سے  آپ کو  ہر رات  سوچنا نہیں پڑتا کہ کب سونا چاہیئےاور ساتھ ہی  آپ کو سکون کی نیند ملتی  ہے جس کی وجہ سے آپ آنے والے تمام کاموں کو بخوبی دے سکتے ہیں۔

سونے کیلئےالارم رکھنا

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کیلئے الارم لگانا اس لئے ضروری ہے تاکہ آپ کو یاد رہے کہ آپ کو کب سونا ہے۔ جب کہ یہ بات کافی غیر معمولی معلوم ہوتی ہے  کیونکہ آپ صبح اٹھنے کیلئے  الارم لگاتے ہیں ۔

صبح اٹھنے کا الارم

ہم سب جانتے ہیں  کہ صبح صبح جب  کوئی کانوں میں گھنٹیاں بجائے یا گہری نیند سے کوئی جگا دےتو  کافی غصہ آتا ہے لیکن ایسے سو کر آپ کوئی کام بھی تو نہیں کر پائیں گے۔

ماہرین کے مطابق کامیاب لوگوں کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ صبح اٹھنے کیلئے الارم کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مکمل نیند صحت مند  رہنے کیلئے بہت ضروری ہے۔

برقی الات بند کردینا

سونے سے کچھ دیر پہلے ہی اپنے تمام برقی الات کو بند کردینا عقل مندی کا فیصلہ ہے۔ سونے سے پہلے ضروری ہے کہ لیپ ٹاپ ، اسمارٹ فون اور ٹیلی ویژن  بند کردیا جائیں اور دماغ کو آرام دیا جائیں۔

آرگنائز  یورسلف کے  مصنف رونی آئزن برگ  کے مطابق کامیاب لوگ سونے سے پہلے کبھی یہ الا ت استعمال نہیں کرتے ۔

سونے سے قبل کتابیں پڑھنا

سونے سے پہلے کسی قسم کی بھی کتابیں پڑھنا چاہیئے، چاہےوہ بزنس کی ہو یا معلومات کی اس سے آپ کی تخلیقی صلاحیت بڑھتی ہے۔ کچھ بزنس  لیڈرز کا ماننا ہے کہ سونے سے پہلے  پڑھنا کا عمل آپ کیلئے بے حد ضروری ہے اور ایسے عمل کو ترک کردینے سے آپ  بہت سارے فائدہ کھو بیٹھتے ہیں۔

اگلے دن کی منصوبہ بندی کرنا

سونے سے قبل کیلنڈر کی طرف دیکھتے ہوئے اگلے دن کی منصوبہ بندی کرنا کامیاب لوگوں کی نشانی ہے۔

سونے سے قبل اگلے دن کے بارے میں سوچنے سے آپ   مستقبل کیلئے تیار رہتے ہیں  جس کے نتیجے میں آپ کئی مشکلات سے بچ جاتے ہیں اور آپ کو پتا ہوتا ہے کہ آنے والے دن میں آپ کو کن کن چیزوں پر دیہان دینا ہوگا۔

صبح کیلئے حکمت عملی ترتیب دینا

سوتے وقت اپنےقریبی لوگوں  سے اگلی صبح  کا معمول پوچھ لینا چاہیے تاکہ آپ کی صبح خراب نہ ہو۔

بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ

Read Comments