سونے کیلئے 6سائنسی تراکیب

شائع 03 اکتوبر 2017 01:59pm

آج کل کی تیز رفتار دنیا میں ہر کسی کو اگر شکوہ ہے تو نیند نہ پوری ہونے کا۔ لوگ کام کاج میں اس قدر الجھ گئے ہیں کہ ان کے پاس نیند پوری کرنے کا وقت ہی نہیں۔ اور جن کے پاس وقت ہے ان کے ذہن اس قدر الجھنوں کا شکار ہوتے ہیں کہ انہیں  نیند ہی نہیں آتی۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسی چھ سائنسی تراکیب جنہیں اپنانے کےبعد آپ کی نیند کا مسئلہ بڑی آسانی کے ساتھ حل ہوجائے گا۔

بِستر چھوڑ دیں

اگر آپ سو نہیں سکتے ہیں تو بستر سے باہر آجائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کابستر میں بے چین رہنا، آپ میں آپ کے سونے کی جگہ کے متعلق منفی احساسات ابھارتا ہے۔ لہٰذا بستر سے باہر آئیے اور صوفے پر بیٹھ کر کتاب پڑھیئے۔

اپنا فون بند کردیں

آپ کے فون کی نیلی روشنی آپ کے ذہن کو چکما دے سکتی ہے کہ ابھی دن کا وقت ہے۔سونے سے 30منٹ قبل اپنا فون بند کردیں۔

حالتِ سکون میں آجائیں

اگر آپ بے چین ہیں تو آپ کا جسم دباؤ کے ہارمونز بنائے گا۔ایک وقت میں اپنے جسم کے کسی ایک حصے کو آرام پہنچانے کی کوشش کریں۔یہ اپنے پیر کے پنچوں سے شروع کریں اور اوپر کی جانب آئیں۔زیادہ تر لوگ سر تک پہنچنے سے پہلے ہی سو جاتے ہیں۔

جاگنے کی کوشش کریں

زبردستی سونے کی کوشش نہ کرنے سے نیند بآسانی آتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق زبردستی جاگنے کا اُلٹا اثر ہوتا ہے۔

روٹین مقرر کیجئے

آپ کےسونے کا وقت جتنا یکسو ہوگا، اتنی جلدی آپ کا جسم سونے کے وقت کی پہچان کرےگا۔

کوئی بےوقوفانہ عمل کیجئے

ماہرین کہتے ہیں کہ تین کے ملٹی پلِزمیں 100سے اُلٹی گنتی گنیں۔ جتنا زیادہ آپ بور ہوں گے، اتنی جلدی آپ کو نیند آجائے گی۔

Facebook Page: Science Insider بشکریہ

Read Comments