روس میں فیس بک پر لگ سکتی ہے پابندی

شائع 03 اکتوبر 2017 04:02pm

اگر روس نے ایک عجیب قانون کے اطلاق کا فیصلہ کیا تو ملک میں سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک بلاک کی جاسکتی۔

سال 2015میں روس نے ایک نیا قانون بنایا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ روسی شہریوں کا نجی ڈیٹاروس میں ہی رکھا جائے گا۔

جس کا مطلب ہے فیس بک کو روسی شہریوں کا ڈیٹا رکھنے کیلئے روس میں سرور زبنانے پڑیں گے۔

لِنکڈ اِن اس قانون کی زد میں آچکا ہے، جس نے روسی صارفین کا ڈیٹا روس کے مقامی سرورز سے ہوسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس کے نتیجے میں روس میں لِنکڈ اِن پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ٹوئٹر نے روسی صارفین کا ڈیٹا 2018سے روسی سرورز سے ہوسٹ کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

روسی حکام نے گزشتہ برس ہونے والے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت کی ہمیشہ تردید کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک ممکنہ طور پر قانون کے ساتھ مطابقت پیدا کرے گا اور روس کے مقامی سرورز کا استعمال شروع کرے گا۔

Metro.co.uk بشکریہ

Read Comments