کیلا بچاسکتا ہے آپ کی زندگی

شائع 08 اکتوبر 2017 02:36pm

ایک نئی تحقیق کے مطابق روز کا ایک ایکسٹرا کیلا یا ایووکیڈو دل کے دورے اور اسٹروک سے بچا سکتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ پوٹاشیئم سے بھرپور یہ غذائیں رگوں کو مہلک رکاوٹوں سے بچا سکتی ہیں۔

پچھلی تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ سخت اور غیر لچکدار رگیں کسی بھی شخص میں دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرات کو بڑھا دیتی ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ پوٹاشیئم ان جینز کو گردش میں رکھتے ہیں جو رگوں کی لچک کو برقرار رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مصنف ڈاکٹر پال سینڈرز، جن کا تعلق یونیورسٹی آف الباما سے ہے، کا کہنا تھا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ رگوں کے سخت ہوجانے سے بچاؤ کیلئے کافی مقدار میں پوٹاشیئم  کا کھانا فائدہ مند ہے۔

Daily mail بشکریہ

Read Comments