موت سے لمحہ قبل مشہور شخصیات کے ادا کردہ آخری الفاظ

شائع 11 اکتوبر 2017 07:33am

موت ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو فنا نہ ہو۔ صرف باری تعالیٰ کی ذات کو ہی بقا ہے باقی سب کو فنا ہونا ہے۔ چاہے کوئی کتنا ہی امیر ہو یا کتنا ہی غریب ہو موت کا مزہ ہر ایک کو چکھنا ہے۔

آج ہم آپ کو دنیا کے چند مشہور و معروف افراد کے موت سے لمحہ قبل ادا کئے آخری الفاظ بتانے جارہے ہیں۔ امید ہے آپ ان کے ادا کئے ان لفظوں سے موت کے وقت کا سماء محسوس کر پائیں گے۔

(ٹوڈ بیمر (9/11

کیا آپ لوگ تیار ہیں؟ چلو مزے کرتے ہیں"۔"

(اسٹیو جابز (ایپل کے مشترکہ بانی

او واؤ، او واؤ، او واؤ"۔"

(لیونارڈو دا وِنچی (مونا لیزا پینٹنگ کے آرٹسٹ

میرا کام اس مقام تک نہ پہنچ سکا جہاں پہنچنا چاہیئے تھا"۔"

(ڈیانا (ویلز کی شہزادی

"میرے خدا، کیا ہوگیاہے؟"

(الفریڈ ہچکوک (تجسس کے بادشاہ

اس دنیا میں کوئی انجام سے واقف نہیں، موت کے بعد کیا ہوتا ہے یہ جاننے کے لئے مرنا پڑتا ہے۔ یہاں تک کہ کیتھلکس کی اپنی امیدیں ہیں"۔"

کرس فارلے

برائے مہربانی مجھے مت چھوڑو"۔"

(تھامس ہوبز (سیاسی فلسفی

میں بالکل اپنے آخری سفر پر ہوں، اندھیرے میں ایک بڑی چھلانگ"۔"

Thanks to wittyfeed

Read Comments