یہ فیچرز آپ کو فیس بک کی لت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دارہیں

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2017 06:22pm

فیس بک کی موبایل ایپ کو 'نیچے اور ری فریش 'کرنےکے فیچر ایک خطرناک نشہ آور سرگرمی بن چکے ہیں۔

استعمال کی غرض سے فیس بک بے شک مفت ہے لیکن  فیس بک کی ڈومین پر صارفین کو طویل مدت تک مصروف رکھ کر یہ سوشل میڈیا سائٹ  خوب مال بنا رہی ہے۔

اگرچہ آپ مستقل  دیگر سائٹس سے مواد پڑھتے رہتےہیں ،لیکن  آپ اکثر انہیں فیس بک کی ایپ کی حدود میں دیکھتے ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ  آپ فیس بک کی ڈومین پر زیادہ وقت رہتے ہیں اوراس طرح  وہ ایڈورٹائزرز سے بڑی رقوم کماتے ہیں۔

فیس بک کی نیوز فیڈ  اس طرح سے بنائی گئی ہے جو آپ کو زیادہ سے زیادہ وقت تک وہاں رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔یعنی نیا کونٹینٹ ملنے کی امید پر بار بار ری فریش کرنا آپ کو زیادہ وقت نیوز فیڈ پر رکھتا ہے۔

بیہویرل سائکولوجی کے ماہرین کہتے ہیں کہ' پُل ڈاؤن-ری فریش'تکنیک کے استعمال  کی جڑیں ایک دوسری  لت سے ملتی ہیں،جس کا نام سلاٹ مشین ہے۔

ایڈم آلٹر، ماہرایڈِکٹو ٹیکنالوجیز، بتاتے ہیں کہ پُل ڈاؤن اور ری فریش فیچر کس طرح ہم لوگوں کو غلام کررہا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ سلاٹ مشین میں آپ انعام جیتنے کیلئے لیور نیچے کرتے ہیں جو ایک غیر متوازی عمل ہوتا، یہ عمل متغیر انعام آنے سے جڑا ہوتا ہے۔

متغیر مطلب  یا تو آپ جیتیں گےیا نہیں۔

بالکل اس ہی طرح آپ فیس بک اپ ڈیٹس کیلئے بھی ری فریش کرتے ہیں، یہ دیکھنے کیلئے کہ آپ جیتے ہیں یا نہیں۔

آلٹر کے مطابق اپ ڈیٹ کی توقع کرنا ہی اس ایپ کا لطف ہے۔

ان کے مطابق 'تاخیر اور امید نفسیاتی تجربےکا حصہ ہے کہ میں اس بار کیا دیکھنے جارہا ہوں؟'یا 'کیااس بار وہاں کوئی نوٹیفیکیشن یا کچھ اور نیا ہوگا؟

Indy 100 بشکریہ

Read Comments