Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ قرآن شریف میں وہ کونسی سورۃ ہے جو کہ ایک دن کے نام پر ہے۔
اگر آپ نہیں جانتے تو عرض یہ ہے کہ یہ سورۃ الجمعہ ہے، یہ قرآن شریف کی باسٹھویں سورت ہے اور اس میں کل گیارہ آیات ہیں، اس آیات میں اللہ رب العزت کی بڑائی بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اللہ جس کو چاہے اپنے فضل سے نواز دے،اس سورت میں نمازے جمعہ سے متعلق بھی تلقین کی گئی ہے اور احکامات دیئے گئے ہیں کہ ہر مسلمان جمعے کی نماز کیلئے ہر قسم کی دوسری سرگرمی ترک کردے
سورۃ الجمعہ کی آیات نمبر نوکا ترجمہ -
اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو ذکر الٰہی کی طرف لپکو اور خرید و فروخت چھوڑ دو، تمہارے لیے یہی بات بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔