کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان ان دنوں ساؤتھرن کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں فلمز سیکھ رہے ہیں۔ گذشتہ برس اگست میں شاہ رخ خان ان کی اہلیہ اور بیٹی انہیں امریکا کے کالج میں چھوڑ کر گئے تھے۔
یہ گذشتہ ماہ کی ہی بات ہے کہ جب کنگ خان کے بیٹے کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا کو دیوانہ بنادیا تھا۔ اُس تصویر میں آریان نے اپنی شرٹ کے بٹن کھولے ہوئے تھے اور واقعی مسکیولر لگ رہے تھے۔