آریان خان کی حسینہ کے ساتھ تصویر کی سوشل میڈیا پر دھومیں
بولی وڈ کنگ خان کے بچے ہمیشہ ہی ایک انٹرنیٹ سنسیشن رہے ہیں اور نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ میڈیا کے کیمرے بھی ان کا تعاقب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
گذشتہ روز ایک فین پیج پر شائع ہوئی تصویر نے سوشل میڈیا پر کنگ خان کڈز کے مداحوں میں شدید طوفان برپا کردیا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں نے اس تصویر سے متعلق اپنی اپنی آراء کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
کنگ خان کے بڑے بیٹے آریان ان دنوں ساؤتھرن کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں فلمز سیکھ رہے ہیں۔ گذشتہ برس اگست میں شاہ رخ خان ان کی اہلیہ اور بیٹی انہیں امریکا کے کالج میں چھوڑ کر گئے تھے۔
یہ گذشتہ ماہ کی ہی بات ہے کہ جب کنگ خان کے بیٹے کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا کو دیوانہ بنادیا تھا۔ اُس تصویر میں آریان نے اپنی شرٹ کے بٹن کھولے ہوئے تھے اور واقعی مسکیولر لگ رہے تھے۔
تاہم یہ بات تو سچ ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر لوگوں کی آراء کو اپنی خواہش کے مطابق نہیں ڈھال سکتے لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ کنگ خان کے بچے اپنی راز داری کا بھی خوب خیال رکھتے ہیں۔
Thanks to NDTV


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔