سردی میں ہاتھوں و پیروں کا پھٹنا ۔ ۔ ۔؟ محفوظ رہنے کے ٹوٹکے

شائع 28 نومبر 2017 02:05pm

عام طور پر آپ کو ہاتھوں اور پیروں میں سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر آپکے ہاتھوں یا پاوں میں جلن پڑتی ہے اور ایسا اگر سردی کے موسم میں ہوتا ہے تو یہ چلبلین کے مرض کی علامت ہیں یہ اس وقت واقع ہوتا ہے جب کسی شخص کو سخت سردی یا مرطوب موسم کا براہ راست سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس وجہ سے جلد کے تلے موجود باریک رگیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں۔ذیل میں اسکی بعض وجہ اور محفوظ رہنے کے ٹوٹکے بیان کیے گئے ہیں۔

موسم سرما میں ہاتھوں اور پیروں کا پھٹنا

چلبلین عام طور پر وہ مرض ہے جو کہ شدید یخ بستہ موسم میں سامنے آتا ہے اور اگر یہ مرض کسی شخص کو لاحق ہوتا ہے تو اس کے ہاتھ یا پاو پر ہلکے ننھے ننھے سرخ دانے نکلتے ہیں۔ اور یہ عام طور پر جسم پر سردی زیادہ لگنے والے حصوں پر نمودار ہوتے ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں کا پھٹنا اور اس سے تحفظ

اگر آپکے ہاتھ اور پیر پھٹتے ہیں اور سردی میں آپکی جلد بھی خشک ہوجاتی ہے تو بعض ٹوٹکے اختیار کرکے آپ اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

دستانوں کا استعمال

سردی میں ٹھنڈی ہوا یا سرد موسم کسی بھی شخص کی جلد کو خشکی کا شکار کردیتا ہے جس سے بھی آپکی جلد پھٹنے کے امکانات ہوتے ہیں، اس سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ دستانوں اور موزوں کا استعمال کیا جائے۔

گھر کے کام کے دوران ربڑ کے دستانیں

گھر کے کام کے دوران سردی کے دوران بھی پانی میں یا پھر کیمیکلز وغیرہ میں ہاتھ ڈالنا پڑتا ہے اس سے محفوظ رہنے کیلئے ربڑ کے دستانے معاون ہوسکتے ہیں۔

موئسچرائزنگ کریم کا جلد پر استعمال

موئسچرائزنگ کریم کا استعمال آپکی جلد کو نرم رکھتا ہے ، اس سے آپکے ہاتھ اور پیر نرم رہتے ہیں لہذا اسکو دن میں حسب ضرورت ضرور استعمال کریں۔

تیز گرم پانی کے استعمال سے اجتناب

زیادہ گرم پانی نہانے کے دوران استعمال کرنے سے جلد کی چکنائی ختم ہوجاتی ہے لہذا ہلکا گرم پانی کا استعمال مفید ہے۔

ہلکے موسچرائزنگ والے صابن کا استعمال

خشکی سے محفوظ رہنے کیلئے ہلکے موئسچرائزنگ والے صابن کا استعمال بھی معاون ہے کیونکہ یہ آپکی جلد کو نم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Read Comments