ویجیٹیرین غذاؤں سے جڑی 5 افواہیں
جدید دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کردیاہے ،لیکن پھر بھی ہم میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جو چیزوں کی اصل حقیقت جانے بغیر سنی سنائی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں ،جنہیں وقت رہتے جان لینا ضروری ہوتا ہے ۔ ایسی ہی کچھ باتیں سبزیوں کے بارے میں بھی مشہور ہیں ۔عام طور پر سبزیوں کو ایک صحت مند غذا تصور نہیں کیا جاتا،مانا یہ جاتا ہے کہ سبزیاں ہمارے جسم کو زیادہ توانائی فراہم نہیں کر پاتیں اور اسے کمزور بنا دیتی ہیں ۔جبکہ ایسا سمجھنا بالکل غلط ہے۔ ٭ کیا سبزیوں میں پروٹین کی کمی ہوتی ہے؟ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انڈہ استعمال نہ کرنا آ پ کے جسم میں پروٹین کی کمی کا سبب بن سکتا ہے ، تو آپ کو چاہئے کہ سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ نباتات میں بھی پروٹین پایا جاتا ہے ،جو آپ کے جسم میں پروٹین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔مثلاً دالیں ، ٹوفو،اناج اور پھلیاں نہ صرف آپ کے جسم میں پروٹین کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ مزیدار ذائقہ بھی فرہم کرتی ہیں۔ ٭ کیاسبزیوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے؟ کئی لوگوں کا ماننا یہ ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں گوشت استعمال نہ کرنے سے جسم میں آئرن کی کمی ہوجاتی ہے،اور سبزیوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے،جبکہ پالک اور پھلیوں میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ،جو آپ کے جسم میں آئرن کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ ٭ کیاسبزیاں توانائی سے بھرپور نہیں ہوتیں ؟ سبزیوں کو توانائی سے بھرپور غذا نہیں سمجھا جاتا ،مانایہ جاتا ہے کہ اس سے جسمانی کمزوری ہوتی ہے جبکہ جسمانی کمزوری کی اصل وجہ وٹامن اور روٹین کی کمی ہوتی ہے۔ ان دونوں ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پالک، دالیں ، پھلیاں اور چنے ایک اہم زریعہ ہیں۔ ٭ کیاسبزیوں کا استعمال بے وقت بھوک کا سبب ہوتا ہے؟ تحقیق کے مطابق سبزیوں میں موجود فائبر خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور بے وقت کی بھوک سےروکتا ہے۔اس لیے کسی بھی سنی سنا ئی بات پر یقین کرنے سے پہلے ایک بار خود سوچ لیں ۔ ٭ کیاسبزیاں چکنائی سے پاک غذا ہوتی ہیں؟ عام طور پر سبزیوں سے بنی غذاؤں کو چربی سے پاک غذا تصور کیا جاتا ہے ۔ فنگر چپس اور پکوڑوں کا شمار بھی سبزیوں سے بنی چیزوں میں ہوتا ہے ، جبکہ ہم سب یہ بات جانتے ہیں کہ ان میں چکنائی موجود ہوتی ہے۔ بشکریہ TOI