Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اجزاء:کھانے کا تیل حسبِ ضرورت پیاز ایک عدداُبلے ہوئے مٹر دس گراماُبلے ہوئے آلو دو سو پچاس گرامنمک حسبِ ذائقہہلدی ایک چائے کا چمچقصوری میتھی ایک کھانے کا چمچزیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچسوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچلال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچسبز مرچ تین عددسبز دھنیا دس گرامبریڈ سلائس دو عددمیدہ پیسٹ دو کھانے کے چمچترکیب:ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں۔اب اس میں پیاز ،اُبلے ہوئے مٹر، نمک،ہلدی، قصوری میتھی، زیرہ پاؤڈر، سوکھا دھنیا، لال مرچ پاؤڈر اورآلو پسے ہوئے ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں پھر اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال دیں۔اب ایک بریڈ سلائس لیں اور اس کے کنارے کاٹ کر اسے بیلنے کی مدد سے بیل لیں۔پھراس پر تیار کیے ہوئے آمیزے کو رکھ کر میدے کا پیسٹ لگا کر فولڈ کرلیں۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے بریڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپ کے مزیدار بریڈ سموسے تیار ہیں۔
اجزاء:
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
پیاز ایک عدد
اُبلے ہوئے مٹر دس گرام
اُبلے ہوئے آلو دو سو پچاس گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ تین عدد
سبز دھنیا دس گرام
بریڈ سلائس دو عدد
میدہ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اوراس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک پکا لیں۔
اب اس میں پیاز ،اُبلے ہوئے مٹر، نمک،ہلدی، قصوری میتھی، زیرہ پاؤڈر، سوکھا دھنیا، لال مرچ پاؤڈر اورآلو پسے ہوئے ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں پھر اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال دیں۔
اب ایک بریڈ سلائس لیں اور اس کے کنارے کاٹ کر اسے بیلنے کی مدد سے بیل لیں۔
پھراس پر تیار کیے ہوئے آمیزے کو رکھ کر میدے کا پیسٹ لگا کر فولڈ کرلیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں تیار کیے بریڈ سموسے ڈال کر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں۔
آپ کے مزیدار بریڈ سموسے تیار ہیں۔