اجزاء:
چکن آدھا کلو
پیاز 100گرام
چاول 2کپ
پانی حسبِ ضرورت
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
آلو 2عدد
دہی 1کپ
آلو بخارہ 6عدد
ٹماٹر 5عدد
سبز مرچ 12عدد
لونگ 6عدد
بڑی الائچی 4عدد
چھوٹی الائچی 4 عدد
ثابت زیرہ 1 چائے کا چمچ
بادیان کا پھول 3عدد
سبز دھنیا حسبِ ضرورت
پودینہ حسبِ ضرورت
لیموں 4 عدد
بریانی ایسنس آدھا چائے کا چمچ
بریانی رنگ آدھا چائے کا چمچ
جیفل پاؤڈراور جا وتری پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ ثابت 12عدد
گھی 1کھانے کا چمچ
ترکیب:
ایک باؤل میں چاول ڈال کر تیس منٹ تک بھِگولیں۔
اب ایک دیگچی میں پانی، کھانے کا تیل، نمک اوربھِگوئے ہوئے چاول ڈا ل کر ایک کنی چھوڑ کر اُبا لیں۔
پھر ایک الگ دیگچی میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سابراؤن کر لیں اور تھوڑی سی پیاز نکال کر گارنش کے لیے رکھ دیں۔
اب اس میں لہسن ادرک پیسٹ اور چکن ڈا ل کر مکس کر لیں اور بھون لیں۔
اب اس میں ثابت گرم مصالحہ، نمک ،ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، آلو، دہی اورپانی ڈال کر مکس کرکے دس منٹ تک پکا لیں۔
پھر اس میں آلو بخارہ، ٹماٹر اور سبز مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔
اب ایک برتن میں تیار کیا ہوا سالن لیں اور اس پر چاول کی تہہ لگا کر سبز دھنیا اور پودینہ ڈال دیں پھر دوبارہ چاول اور سالن کی ایک تہہ لگا لیں۔
اب اس پر براؤن پیاز، لیموں، بریانی ایسنس، بریانی رنگ، دھنیا، پودینہ، سبز مرچ، جیفل پاؤڈر اور جا وتری پاؤڈر ڈا ل کر دس منٹ تک دم دیں۔
آپ کی مزیدار سندھی بریانی تیار ہے ۔