آج کا دن کیسا رہے گا؟ 9  مارچ  2018

شائع 09 مارچ 2018 05:33am

 

حمل (Mar21-April19)

آج صبح سے ہی آپ کی طبیعت میں بے چینی اور بے زاری کی کیفیت حاوی نظر آئیں گی، جبکہ کسی دور کے رشتہ دار کے بارے میں ملنے والی اہم خبر آپ کے طے شدہ شیڈول کو تبدیل کرسکتی ہے۔آج آپ کی کامیابی کے امکانات یقینی طور پر دوسروں سے کہیں بڑھ کر ہوں گے۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی اور اپنی مالی حالت کی وجہ سے زیادہ پریشانی کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیئے اور نہ ہی جذباتی ہونا چاہیئے، کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سماجی زندگی میں نئی حکمت عملی اپنانے یا نئی منصوبہ بندی کرنے کی کوشش ضرور کریں، تاکہ مستقبل کی کامیابیوں کی بنیاد رکھ سکیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کے بارے اپنے بزرگوں سے مشاورت کر کے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس طرح آپ اپنی مشکل کو حل کر سکیں گے۔ آج آپ کے موجودہ معاملات کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کی شریک حیات آپ کے کام کام اور بس کام کے نظریے کی شدید مخالفت کر سکتی ہے، جس سے آپ کا دل دکھی ہوسکتا ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اخراجات کرتے وقت محتاط رہنا ہوگا، تاکہ آپ کو بعد میں نہ تو کسی مالی پریشانی کا سامناکرنا پڑے اور نہ ہی شریک حیات سے کسی طرح کے اختلافات جنم لیں۔آج آپ کے متعلقہ کام کی ادائیگی کی وجہ سے آپ کے سینئر آپ کی کارکردگی کو سراہیں گے، جب کہ ساتھی اس کام سے خوش نہ ہوں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے احداف کے حصول میں مالی مشکلات لا سامنا ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کو پریشان ہونے کے بجائے سنجیدگی سے ان حالات کو سمجھنا ہوگا، تاکہ کسی قسم کی ذہنی اذیت سے بچ سکیں۔ اپنے لین دین کے معاملات کو واضح انداز میں نمٹائیں اور کسی طرح کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

چونکہ آج مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے بہتر دن نہیں ہے اس لئے کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری  کرنے کا ارادہ ترک کردیں اور ایسی کوئی منصوبی بندی بھی نہ کریں، کیونکہ اس طرح کرنے سے مالی نقصان کا اندیشہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔شام میں عزیز ا اقارب یا قریبی دوستوں کی جانب چکر لگ سکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے آپ جذباتیات سے بچانے کی کوشش کریں اور کسی طرح کی کی بحث و تکرار کا آغاز کرنے یا اس میں حصہ لینے سے گریز کریں۔ آج آپ کو اپنے عزیز و اقارب کی جانب سے کسی قسم کی خوش خبری موصول ہوسکتی ہے۔ اگر ممکن ہوسکے تو اپنے آپ کو دوسروں کی پھیلائی ہوئی افواہوں سے بچانے کی کوشش کرنے کے علاوہ خود کو پرسکون بھی ضرور رکھیں۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج اپنی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر کے اپنی توانائی ضائع نہ کریں بلکہ یہ اقدامات کسی اور وقت کے لئے اٹھا رکھیں، کیونکہ آج کا دن ایسے کاموں کے لئے مددگار ثابت نہ ہوگا۔ آج دوپہر یا شام میں اپنے پیاروں سے ہونے والی ملاقات میں اپنے نامکمل منصوبوں یا معاملات کو حل کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج صبح سے ہی کچھ وجوہات کی بناء پر آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کو مکمل کرنا یا اس پر عمل کرنا خاصا مشکل ہوجائے گا۔ آج کسی قریبی دوست کی جانب سے کسی منافع بخش کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس کے بعد آپ بہت حد تک اپنے مالی مسائل سے مطمئن ہوسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو کسی بھی طرح کی بحث و تکرار اور ضد سے کام لنے سے گریز کرنا چاہیئے ورنہ صبح سے ہی بدمزاجی کی کیفیات حاوی ہونے کی وجہ سے تمام تر معاملات متاثر ہوسکیں گے۔ اپنے تمام کام سوچ سمجھ کر اور مکمل صبر و سکون کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے معاملات میں بیزاری اور ذہنی الجھاؤ کی کیفیات حاوی ہونے کی وجہ سے کسی بھی فرد سے بات کرنے کو دل نہیں چاہے گا ایسا کرنے سے آپ کی بات چیت غیر اطمینان بخش نظر آسکتی ہے۔ اپنے کاروباری معاملات اور کاروباری دورے کو ملتوی کرکے ہی باقی ماندہ معاملات کو نمٹا سکیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے پاس کرنے کے لئے بہت سے فرائض اور ذمہ داریاں موجود ہوں گی، لیکن اپنی طبیعت کی خرابی یا حالات کی بد مزگی کی وجہ سے کچھ بھی کرنے کو دل نہیں چاہے گا۔ اپنے آپ کودوسروں کے منفی تبصروں اور استفسارات سے دور رکھیں ورنہ ذہنی الجھاو میں مزید شدت پیدا ہوجاےئ گی۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments